Jasarat News:
2025-07-26@00:23:06 GMT

سکھریونین آف جرنلسٹس کا پیکا ایکٹ کیخلاف احتجاج جاری

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر یونین آف جرنلسٹس (ایس یو جے) نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر سکھر پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رکھی، بھوک ہڑتالی کیمپ میں خصوصی طور پر پی ایف یو جے کے سیکرٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے شرکت کی جبکہ آل پاکستان سمال انڈسٹری اینڈ کاٹیجز کے بانی حاجی ہارون میمن، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے قائم مقام صدر خالد بھانھبن، جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی، ایس پی سی کے صدر آصف ظہیر لودھی، نائب صدر شہزاد تابانی، خازن شہباز خان پٹھان،ایس یو جے کے نائب صدر ریاض راجپوت، خازن کامران شیخ، سندھ وومن جرنلسٹس کی صدر سحرش کھوکھر، جنرل سیکرٹری کرن مرزا، فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر جاوید گھنیو، جنرل سیکرٹری صلاح الدین سمیجو، سمیت سول سوسائٹی کے رہنما عبید اللہ بھٹو، ڈاکٹر سعید اعوان، ثنا اللہ مہر، جے یو آئی کے رہنما حافظ لیاقت، تنظیم آرائیاں کے چیف آرگنائزر یاسین آرائیں اور دیگر نے شرکت کی بھوک ہڑتال کیمپ میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے کی تاریخ جدوجہد کی تاریخ ہے پریس فریڈم کی تحریک شروع ہوچکی ہے۔ پی ایف یو جے نے آزادی اظہار کیلئے کوڑے کھائے خود گرفتاریاں پیش کی ہیں آج بھی پورے عزم کے ساتھ ہم میدان میں ہیں پیکا کالا قانون ہے جسے ہم کسی طور قبول نہیں کرتے ہماری جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی تحریک ہم نے شروع کی ہے یہ تحریک منزل کے حصول تک جاری رہے گی حکومت نے عجلت میں پیکا قانون کو لاگو کیا ہے سیاسی جماعتیں اپوزیشن میں جب ہوتی ہیں تو وہ صحافیوں کے حقوق کی بات کرتی ہیں لیکن حکومت میں آنے کے بعد وہ اپنی پالیسی تبدیل کرلیتے ہیں حکومت کی میڈیا کے خلاف کالے قوانین کی مذمت کرتے ہیں کالے قانون پیکا کے تحت حکومت سوشل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی، سوشل میڈیا کمپلینٹ سیل ، سوشل میڈیا ٹرائبیونل اینڈ کمپلینٹ کونسل اور نیشنل سائبر کرائم کنٹرول ایجنسی قائم کر رہی ہے جس کے اندر تمام افراد حکومت نامزد کرے گی اور سپریم کورٹ میں اپیل سے قبل تک تین سال قید کی سزا بیس لاکھ جرمانے اور گرفتاری سمیت سب کام حکومت خود کرے گی لالا اسد پٹھان نے کہا کہ پاکستان میں قوانین کی کمی نہیں ہے، اور باشعور افراد ہمیشہ قانون کے مطابق نظام چلانے کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم، پیکا آرڈیننس ایکٹ میں ترامیم کرکے آزادیِ اظہار پر قدغن لگانے کی کوشش عوام کے لیے ناقابل قبول ہے،صحافی اور وکلا رہنماؤں نے واضح کیا کہ ماضی میں بھی آمرانہ دورِ حکومت میں کالے قوانین کو تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ موجودہ جمہوری حکومت کے لبادے میں نافذ کیے گئے متنازعہ قوانین بھی کسی صورت تسلیم نہیں کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ایف یو جے

پڑھیں:

پنجاب حکومت کو گندم کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق بنائے گئے قانون پر عملدرآمد کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے گندم کی قیمت مقرر نہ کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے پنجاب حکومت کو قیمتوں کےتعین سے متعلق بنائے گئے قانون پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔
عدالتی فیصلے میں محکمہ زراعت کی گندم کے فی من اخراجات کی رپورٹ کو شامل کیا گیا ہے جس کے مطابق فی من گندم کی لاگت 3 ہزار 533 روپے ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ سرکاری اداروں نے سیزن کے دوران آئین کے تحت اپنا کردار ادا نہیں کیا اور نہ ہی اخراجات کو مدنظر رکھ کر فی من قیمت کا تعین کیاگیا۔
عدالت نے نشاندہی کی کہ سرکاری وکیل کے مطابق قیمتوں کے تعین کے لیے قانون بنا دیا گیا ہے تاہم کم زمین والے اور ٹھیکے پر کاشتکاری کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ سرکاری اداروں نے تسلیم کیا ہے کہ گندم خوراک کا ایک بنیادی جزو ہے۔
یاد رہے کہ یہ درخواست صدر کسان بورڈ کی جانب سے 8 اپریل 2025 کو دائر کی گئی تھی جس میں وفاقی اور پنجاب حکومت سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا تھا۔

Post Views: 9

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کو گندم کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق بنائے گئے قانون پر عملدرآمد کا حکم
  • پنجاب حکومت گندم کی قمیتیں مقرر کرنے کے قانون پر عملدرآمد کرے، لاہور ہائیکورٹ
  • لاہورہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو گندم کی قمیتیں مقررکرنے سے متعلق قانون پرعملدرآمد کا حکم
  • سینیٹ اجلاس: قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی کیخلاف ہائیکورٹس کے حکم امتناع پر اظہار تشویش
  • کراچی، ایم ڈبلیو ایم کا غزہ کی حمایت میں اسرائیل کیخلاف احتجاج
  • (26 نومبر احتجاج کیس)تحریک انصاف کارکنوں کیخلاف عدالتی فیصلوں کا سیلاب
  • پی ٹی آئی کیخلاف اجتماع اور امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت درج پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا
  • 4اکتوبر احتجاج کے مقدمات؛عمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری،عدم حاضری پر ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم
  • سندھ حکومت بارشوں کے بڑے اسپیل سے نمٹنے کیلئے تیار(غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری)
  • شاپنگ بیگز پر پابندی، سندھ ہائیکورٹ کا عبوری طور پر کام جاری رکھنے کی اجازت دینے سے انکار