پڈعیدن،ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں اجلاس ہورہاہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد کے لیے کون کون سے منصوبوں کی منظوری دی؟

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کو سی ڈی اے بورڈ کا 16واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں بورڈ کے ممبران اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہری سہولت، اسپتالوں کی بہتری اور انتظامی امور سے متعلق متعدد اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قبر کھدائی اور میت بس کے چارجز معاف کیے جائیں گے اور قبرستانوں میں اضافی میت بسیں فراہم کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو دکھ کی گھڑی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

مزید پڑھیں: شاہ اللہ دتہ میں اسپورٹس انکلیو بنایا جائے گا، چیئرمین سی ڈی اے

کیپیٹل اسپتال کے معیار کو بہتر بنانے اور آمدن بڑھانے کے لیے انسٹیٹوشنل بیسڈ پرائیویٹ پریکٹس (آئی بی پی پی) کے تحت پرائیویٹ مریضوں کی فیسوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔ چیئرمین نے اسپتال کے لیے جدید کمپیوٹرز اور کیش لیس نظام کے آلات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

سی ڈی اے انٹرنشپ پالیسی 2025 کی منظوری دی گئی، جس کے تحت پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل گریجویٹس کو شفاف اور میرٹ پر مبنی انٹرنشپ فراہم کی جائے گی تاکہ ادارے میں جدید مہارتوں سے لیس افرادی قوت میسر ہو۔

مزید پڑھیں: اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

اجلاس میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب اے این ایف آفس کے قیام اور اسلام آباد میں پولیس اسٹیشن کی تعمیر کے لیے زمین کی منظوری دی گئی۔ سیکٹر F-10 کی سروس روڈ (ایسٹ) کا نام قومی کھلاڑی ’ارشد ندیم روڈ‘ رکھنے کی تجویز وفاقی حکومت کو بھیجی جائے گی۔

اسلام آباد میونسپل سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی لینڈ فل سائٹ کے استعمال کے لیے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی) کے ساتھ کرایہ اور خدمات کی مدت میں توسیع کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: دکھ کے لمحات میں شہری سہولت، قبر کھدائی اور میت بس سروس اب بلا معاوضہ

علاوہ ازیں، گریڈ 15 اور 16 میں تعینات سٹیٹسکل اسسٹنٹ ملازمین کے اپ گریڈیشن کے طریقہ کار کی منظوری فنانس ڈویژن کے رولز کے مطابق دی گئی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے تمام فیصلہ جات پر شفاف اور مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور شہری سہولت کی فراہمی بہترین انداز میں ممکن ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا

متعلقہ مضامین

  • پراپرٹی ٹیکس وصولی اور سڑکوں کی مرمت پر اجلاس
  • چمن بارڈر کے قریب پارکنگ میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد کے لیے کون کون سے منصوبوں کی منظوری دی؟
  • اغوا کے ساڑھے 3 ماہ بعد اسسٹنٹ کمشنر کیچ بازیاب
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین گنے کی فصل پر کیڑوںکے حملے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • ضلع شیرانی: دہشت گردوں کا حملہ، سیکورٹی فورسزکے4 جوان شہید
  • اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
  • پٹوار سرکلز میں غیر قانونی عمل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو طلب کر لیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیلابی نقصانات کا جائزہ اجلاس، بحالی کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ہدایت
  • زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر، رہائی کے لیے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل