لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز نے ضرورت مند اور نادار بے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کی سکیم کے وعدے کو پورا کر دیا۔ پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 22اضلاع میں 33 سکیموں میں 1892، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5سکیموں میں 658، فیصل آباد ڈویژن کے 5اضلاع کی 4سکیموں میں 288، لاہور ریجن کے 3اضلاع کی 5سکیموں میں 518، بھکر ریجن کی 7سکیموں میں 131، ملتان ریجن کے 5اضلاع کی 9سکیموں میں 270، بہاولپور ریجن کی 3سکیموں میں 27، حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تین مرلہ سکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے۔ فری پلاٹ سکیم میں چنیوٹ، ماموں کانجن، سلانوالی، جھنگ، پتوکی، اوکاڑہ، رینالہ خورد، بھکر، خوشاب، لیہ، وہاڑی، لودھراں، ساہیوال، چیچہ وطنی، فورٹ منرو، راجن پو، بہاولپور اور بہاولنگر بھی شامل ہے۔ وزیراعلیٰ نے بے گھر نادار افراد کو مفت پلاٹ دینے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور کہا کہ پنجاب کے ہر شہری کے پاس اپنا گھر میرا خواب ہے۔ نادار اور مستحق لوگوں کا بھی حکومتی وسائل پر حق ہے۔ مفت پلاٹ کسی پر احسان نہیں ہو گا بلکہ اپنا فرض ادا کررہے ہیں۔  علاوہ ا زیں مریم نواز نے اسلام آباد میں ترکیہ کی خاتون اول محترمہ ایمنہ اردگان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ترکیہ کی خاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان آمد پر شکریہ ادا کیا۔ مریم نواز نے پاکستان ترکیہ پارٹنر شپ برائے سسٹین ایبلٹی کے تحت سرکلر اکانومی کی تقریب میں شرکت کی۔ مریم نواز نے ایمنہ اردگان کے ہمراہ مختلف سٹالز کا معائنہ اور سٹالز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام انتہائی اہم اور انقلابی پراجیکٹ ہے۔ ستھرا پنجاب محض ایک پالیسی نہیں، بلکہ ایک عزم، ایک وژن ہے جو پنجاب کے مستقبل کو سنوارنے کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے کاحلف اٹھا تے ہی عزم کیا کہ صوبے کا ہر شہر اورہر گاؤں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق صاف ستھرابنائیں گے۔ ہم دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی خوبصورتی اور صفائی کو دیکھ کر حیران ہوتے ہیں،پاکستان اور پنجاب کے شہری بھی اسی معیار کے مستحق ہیں۔سْتھرا پنجاب پروگرام کے ذریعے صفائی اورکچرے کے مؤثر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ میں ایک تاریخی تبدیلی لانے کا عزم کیا ہے۔ سْتھرا پنجاب کے تحت ایک نئی انڈسٹری بن رہی جس سے ایک لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ نہ صرف روزگار میں اضافہ ہوگا بلکہ پنجاب کی مقامی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔ستھرا پنجاب منصوبے کے تحت اربوں روپے کے معاہدے کیے جا چکے ہیں، سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کو فروغ مل رہا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے لئے 120 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مقامی صنعتیں اور کاروباری برادری پنجاب کے صفائی کے نظام میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔ پنجاب میں روزانہ 57,000 ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے،جو ایک چیلنج تھا، جدید ترین ٹیکنالوجی سے کامیابی سے سامنا کر رہے ہیں۔ لاہور میں ہم نے دنیا کا سب سے بڑا ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن میکنزم متعارف کرایا ہے۔ سہولت پنجاب کے تمام شہری علاقوں تک پہنچائیں گے۔ دیہی علاقوں میں صفائی کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے ہم نے ماحول دوست لوڈر رکشے اور دیگر چھوٹے مشینری یونٹس متعارف کرائے ہیں۔ پائیدار صفائی کے نظام کو فروغ دے کر ہم فضائی آلودگی، ماحولیاتی آلودگی اور بیماریوں کی روک تھام میں نمایاں بہتری لا رہے ہیں۔ امینہ اردگان کی شکر گزار ہوں جنہوں نے صفائی کیلئے ہمیں بین الاقوامی بہترین طریقہ کار سے روشناس کروایا۔ ترکیہ کے ویسٹ مینجمنٹ ماڈل کی بدولت ہم نے پنجاب میں جدید موثر اور پائیدار صفائی کا نظام تشکیل دیا ہے۔ صاف ستھرے شہر زیادہ سرمایہ کاری کو متوجہ کرتے ہیں سیاحت کو فروغ دیتے ہیں۔ تمام بین الاقوامی شراکت داروں، ماہرین اور سرمایہ کاروں کا پنجاب میں خیر مقدم کرتی ہوں۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے ریڈیو کے عالمی دن پر تمام سامعین اور تمام متعلقین کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ ریڈیو دنیا بھر میں تاحال اجتماعی ذریعہ خبر رسانی کا طاقتور ترین ذریعہ ہے۔ عوام کو تعلیم، معلومات اور تفریح کی فراہمی کے لئے بنیادی میڈیم کے طور پر ریڈیو کی اہمیت سے انکار نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے ستھرا پنجاب مفت پلاٹ پنجاب کے کے تحت کے لئے

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پانچ اگست کا جلسہ فیصلہ کن ہوگا، آئندہ لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھا جائے گا: سہیل آفریدی
  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو