سینیٹ سے انسانی اسمگلنگ سمیت تین اہم بلز منظور، ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:سینیٹ نے انسانی اسمگلنگ، بیرون ملک بھیک مانگنے اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سے متعلق تین اہم بلز منظور کر لیے۔
سینیٹر شیری رحمٰن کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تینوں بلز پیش کیے۔ تینوں بلز متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے جبکہ کسی رکن نے مخالفت نہیں کی۔

پہلا بل تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل 2025، دوسرا بل روک تھام ٹریفیکنگ ان پرسنز ترمیمی بل 2025 اور تیسرا ایمیگریشن آرڈنینس 1979 میں مزید ترمیم کا بل شامل ہے۔
ان قوانین کے تحت ان جرائم میں ملوث افراد کو تین سے دس سال قید و جرمانے کی سزائیں دی جائیں گی جبکہ بیرون ملک بھیک منگوانے میں ملوث سرغنہ کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔
بل پیش کرنے سے قبل، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن لے جانے والی کشتیوں کے مسلسل حادثات ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان سے عمرہ زائرین کی آڑ میں بھکاری بیرون ملک جا کر ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ ان واقعات کی روک تھام کے لیے بلز پیش کرنے جا رہا ہوں جن کا مقصد ان جرائم میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ملوث افراد کو سخت سزائیں دی سزائیں دی جائیں گی بیرون ملک میں ملوث

پڑھیں:

بیروزگار افراد کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلویز میں بھرتیوں کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پاکستان ریلویز میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا ہے، ابتدائی مرحلے میں مختلف تین عہدوں پر ایک ہزار سے زائد اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق ان بھرتیوں کا مقصد پاکستان ریلویز کے اندرونی نظم و نسق، مسافروں کی سیکیورٹی اور ریلوے اثاثوں کی حفاظت کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ ASI اور کانسٹیبلز کی تعیناتی سے ریلوے پولیس کی مجموعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، بالخصوص ان علاقوں میں جہاں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

 میڈیا رپورٹ کے مطابق  81 اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی کیے جائیں گے جن کی تعلیم انٹرمیڈیٹ ہونا لازم ہے۔ ان بھرتیوں میں 69 مرد، آٹھ خواتین اور چارنشستیں اقلیتی کوٹہ کیلئے مختص کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ  914 کانسٹیبل جن میں 789 مرد، 89 خواتین اور 39 نشستیں اقلیتی کوٹہ کیلئے مخصوص کی گئی ہیں۔ کانسٹیبل بھرتی ہونے کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک سی گریڈ رکھی گئی ہے۔

بھرتیوں کا عمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا۔ امیدواروں سے درخواستیں حاصل کرنے کے بعد تحریری امتحان، جسمانی ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اشتہارات جلد قومی اخبارات اور متعلقہ سرکاری ویب سائٹس پر جاری کیے جائیں گے۔

جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ  

حکومت نے اس عمل میں خواتین اور اقلیتی برادری کے لیے مختص کوٹے کو یقینی بنایا ہے تاکہ تمام طبقات کو برابر کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • این ڈی ایم اے اور محکمہ موسمیات نے بارشوں کی الگ الگ پیش گوئی کی، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف
  • 3 سال میں، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف قرارداد منظور
  • پنجاب اسمبلی: سکولوں میں موبائل فونز پر پابندی، فلسطینیوں سے یکہجہتی سمیت 7 قراردادیں منظور
  • 3سال، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
  • فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
  • امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
  • جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، جاپان سے 22افراد ڈی پورٹ
  • پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف قرارداد منظور
  • بیروزگار افراد کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلویز میں بھرتیوں کا فیصلہ