کبریٰ خان اور گوہر رشید رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید مسجدالحرام میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ گوہررشید اور کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نکاح کے بعد عمرے کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔تصاویر میں گوہررشید اور کبریٰ خان کو خانہ کعبہ کے غلاف کو ہاتھ لگاتے اور خانہ کعبہ کے سامنے ایک دوسرے کو مسکراتے ہوئے دیکھ کر تصویر بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان تصاویر کے کیپشن میں اس خوب صورت جوڑی نے لکھا"اللہ کے سامنے 70 ہزار فرشتے گواہ اور رحمت ہم پر بارش بن کر برس رہے ہیں۔" گوہررشید اور کبریٰ خان کے مداح اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تبصرے میں انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے،ان کے مداح ان سے محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ شوبزکی اس خوب صورت جوڑی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہواتھا جو اداکارہ مومل شیخ نے اپنے گھر پر منعقد کی تھی جس میں علی رحمان خان، علی سفینہ، حرا ترین، عمرعالم، وجاہت رؤف، شازیہ وجاہت، اشنا شاہ سمیت دیگرشوبز ستاروں نےشرکت کی تھی۔اگرچہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی جانب سے سعودی عرب میں نکاح کے حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی گئی تھی لیکن مومل شیخ نے انسٹاگرام پرجو تصاویرشیئر کی تھیں وہ ان کی مکہ مکرمہ میں موجودگی کا ثبوت تھیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔ حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔