آسٹریلیا نے بحیرہ جنوبی چین میں چین کے خلاف اشتعال انگیزی کی، چینی وزارت دفاع
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
آسٹریلیا نے بحیرہ جنوبی چین میں چین کے خلاف اشتعال انگیزی کی، چینی وزارت دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزارت دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے بحیرہ جنوبی چین میں چین کے خلاف آسٹریلیا کی اشتعال انگیزی پر کہا کہ آسٹریلوی فریق نے جان بوجھ کر بحیرہ جنوبی چین میں چین کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی اور اشتعال انگیزی کی، بھر اس حوالے سے غلط بیانی پھیلائی ۔ چین نے اس کی سختی سے مخالفت کی اور آسٹریلوی فریق کے سامنے احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں آسٹریلوی فوجی طیارے کی بے دخلی کے پیش نظر ،چین کا اقدام مکمل طور پر معقول، قانونی اور ملامت سے بالاتر ہے اور یہ قومی خودمختاری اور سلامتی کا جائز دفاع ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم آسٹریلیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی بحری اور فضائی افواج کی کارروائیوں پر سختی سے کنٹرول کرے ، کسی کے پیچھے پیروکار بننے کو روکے اور بحیرہ جنوبی چین میں مسائل نہ پیدا کرے ، دوسروں کو اور خود کو نقصان پہنچانے سے گریز کرے ۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بحیرہ جنوبی چین میں چین کے اشتعال انگیزی ا سٹریلیا
پڑھیں:
عالمی جونیئر چیمپئن شپ: مصر کے محمد ذکریا اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب
عالمی جونیئر چیمپئن مصر کے محمد ذکریا ہم وطن ماروان اسل کو شکست دے کر اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ مصرہی کی امینہ عرفی نے اپنی ہم وطن نادیہ الہمامی کو مات دے کرمسلسل چوتھی مرتبہ عالمی ویمن جونیئر ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہرنیوقاہرہ میں منعقدہ عالمی انڈر 19 چیمپئن شپ میں میزبان کھلاڑیوں کے درمیان مینز اور ویمن کے فائنل یکطرفہ ثابت ہوئے۔
مینز ایونٹ میں 17 سالہ عالمی نمبر14 محمد ذکریا نے کسی دقت کے بغیر سیڈ 3 ماروان کو ہرادیا۔ ذکریا نے 5-11، 3-11 اور4-11 سے کامیابی حاصل کی۔
دوسری جانب 18 سالہ عالمی نمبر5امینہ عارفی نے بھی سیڈ3 نادین کے خلاف ویمن ایونٹ کے فائنل میں 7۔11، 5-11 اور 5-11 کی آسان فتح پائی اورمسلسل چوتھی مرتبہ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب رہیں۔
نادین نے سیمی فائنل میں سیڈ 2 بھارت کی اناہت سنگھ کو اپ سیڈ شکست دی تھی۔
دوسری جانب عالمی جونیر ٹیم چیمپئن شپ اتوارسے شروع ہو رہی ہے۔ گروپ ڈی میں شامل پاکستان افتتاحی روز برازیل کے بعد کویت سے مقابلہ کرے گا۔
پیر کو پاکستان تیسرا اور آخری گروپ میچ فرانس سے کھیلے گا۔ پاکستان جونیئر ٹیم میں عبداللہ نواز، انس علی شاہ بخاری، محمد عمیر آصف اورعبیداللہ شامل ہیں، راوعاطف کامران منیجراور فراز محمد کوچ کی زمہ داری ادا کررہے ہیں۔