قتل کے 5 ملزمان کی ملک سے فرار کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
— جنگ فوٹو
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق منگلا میں 4 افراد کے قتل میں ملوث 5 ملزمان کی ملک سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ ایئر پورٹ سے دبئی جاتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن نے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت مجتبی حیدر، محمد مرتضیٰ، محمد ہارون، محمد ظہیر اور چوہدری فیصل سے ہوئی ہے۔
ایف آئی اے فیصل آباد نے جڑانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔
ایف ائی اے کے امیگریشن ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان سیالکوٹ سے پرواز ای کے 619 سے دبئی جا رہے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ پانچوں ملزمان منگلا کینٹ تھانے میں 4 افراد کے قتل میں مطلوب ہیں۔
ملزمان کو منگلا کینٹ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔