کسی سے ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، کچھ غلط نہیں کیا تو ریفرنس کا ڈر کیسا: جسٹس منصور علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ کے پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، جبکہ کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہوگا۔سپریم کورٹ میں حلف برداری کی تقریب کے بعد جسٹس منصور علی شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی. جس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کہا جاتا ہے آپ لوگ کام نہیں کرتے؟ جس کے جواب میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ مقدمات نمٹانے کی شرح دیکھ لیں، کس کے کتنے فیصلے قانون کی کتابوں میں شائع ہوئے سب سامنے ہے.
قبل ازیں سپریم کورٹ میں 6 نوتعینات مستقل ججز اور ایک ایکٹنگ جج نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا. چیف جسٹس یحیی آفریدی نے نوتعینات ججز سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز صاحبان، اٹارنی جنرل، ججز کے اہلخانہ، پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار کونسل کے عہدیداران اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا‘جسٹس منیب اخترنے حلف لیا
اسلام آباد (این این آئی)جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔جسٹس منصور علی شاہ کی بطور قائم مقام چیف جسٹس پاکستان حلف برداری تقریب ججز بلاک سپریم کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف لیا۔تقریب میں سپریم کورت کے کئی ججز ، اٹارنی جنرل، آف پاکستان اور دیگر اہم قانون دان شریک ہوئے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے چین گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق یہ کانفرنس 22 سے 26 اپریل کو چین کے شہر ہانگژو میں منعقد ہو گی۔