دعا ہے پاکستان چیمپئنز ٹرافی پھر جیتے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ پاکستان ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پھر جیتے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے ساتھ ہاکی میں بھی پاکستانی پرچم اونچا دیکھنا چاہتے ہیں، ہاکی کو کھویا ہوا مقام دلانے کے لیے پوری سپورٹ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد اس بات کی یقین دہانی ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، 2 غیر ملکی ہاکی کلبز کے پاکستان آنے کی خوشی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میز بانی ہمارے لیے اعزاز ہے، دعا ہے کہ پاکستان ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پھر جیتے۔
واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل چیمپئنز ٹرافی
پڑھیں:
جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
لندن(نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان لارڈز میں کھیلے گئے میچ کے دوران بٹلر نے صرف 16 رنز کی اننگز کھیلنے کے باوجود ٹی ٹوئنٹی کیریئر 14 ہزار 572 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔
کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اب بھی ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کے پاس ہے جنہوں نے 14 ہزار 803 رنز بنا رکھے ہیں۔
بٹلر اب اس سنگ میل سے صرف 231 رنز دور ہیں اور رواں سیزن میں یہ اعزاز اپنے نام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں۔امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان