ڈیوٹی کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کیخلاف درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری افسران کی ڈیوٹی کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ہائیکورٹ میں درخواست مفتی نور البصر نے سلمان شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، جس میں موقف
اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری افسران کا ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کا استعمال قومی خزانے پر بوجھ ہے، سرکاری افسران ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کو بے رحمانہ طور پر استعمال کرتے ہیں، افسران سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ تقاریب میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ سرکاری گاڑیاں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی جاتی ہیں۔ عوام کے ٹیکس کے پیسے کو ایسے بے دریغ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ سرکاری افسران کو ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے روکا جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد سرکاری گاڑیوں سرکاری افسران
پڑھیں:
شیخ رشید کو عمرہ پر جانے کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے عمرہ پر جانے کی اجازت نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔