محکمہ موسمیات نے بارش کی خوش خبری سنادی؛ کب اور کہاں ہوگی،جانیے!
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
لاہور:
محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی خوش خبری سنا دی گئی، بادل کہاں اور کب برسیں گے، ماہرین نے اس سلسلے میں پیش گوئی کی ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں فی الوقت موسم خشک اور نسبتاً سرد ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی میں موسم گرم ہونے لگا
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم 18 فروری منگل کو پاکستان میں داخل ہوگا اور 19 فروری بدھ کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کے امکانات ہیں۔
آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
کراچی کا موسم دوسری جانب کراچی کا پارہ گزشتہ روزکے مقابلے میں بڑھ گیا۔ گزشتہ روز بھی شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.
2 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا جب کہ آج اور کل (ہفتہ ، اتوار) شہر میں دھند چھانے کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہونے کے امکانات ظاہر کیے گئے تھے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب بدستور بد ترین اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔
پنجاب بدستور بد ترین اسموگ کی لپیٹ میں جس کے باعث پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق قصور میں سب سے زیادہ 686 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ رائے ونڈ میں 601، گوجرانوالہ میں 442، فیصل آباد میں 337 اور شیخوپورہ میں 358 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 450 ہے۔ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔ محکمہ ماحولیات نے کہا کہ برکی روڈ، شاہدرہ، ملتان روڈ، جی ٹی روڈ، ایجرٹن روڈ پر اے کیو آئی 500 ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والی آلودہ مشرقی ہوائیں لاہور کے فضائی معیار پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ لاہور کا اوسط اے کیو آئی 320 تا 360 تک رہنے کا امکان ہے۔ فضا میں آلودگی کی شرح بلند مگر قابو میں ہے۔ دوپہر 1 بجے سے 5 بجے تک فضائی معیار میں بہتری کا امکان ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔