سندھ حکومت کا ان فٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
سندھ حکومت نے فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرِ صدارت موٹر وہیکل انسپیکشن کے مؤثر نفاذ پر اہم اجلاس ہوا جس میں شرجیل میمن نے سندھ بھر میں ایم وی آئی سینٹرز کے قیام کو تیز کرنے کی ہدایات دیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ایم وی آئی نظام اور وہیکل رجسٹریشن کے نفاذ سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔
کراچیسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے.
ان کا کہنا ہے کہ ایم وی آئی نظام ایک ماہ کے اندر مکمل طور پر فعال ہونا چاہیے، ڈمپرز، ٹرک، بسوں اور ٹریلرز کے لیے موٹر وہیکل انسپیکشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں 4 مقامات پر ایم وی آئی سینٹرز قائم کیے جائیں گے، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، میر پور خاص اور شہید بینظیر آباد ڈویژنز میں بھی ایم وی آئی سائٹس قائم کی جائیں گی۔
شرجیل میمن نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ سڑک پر چلنے سے پہلے گاڑیوں کی حفاظت کے معیار کو یقینی بنایا جائے، فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کو مقدمات درج کر کے جیل بھیجا جائے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شرجیل میمن ایم وی آئی
پڑھیں:
اے پی این ایس کے وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات
فائل فوٹو۔آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا، پرنٹ میڈیا کے حجم میں اضافے اور علاقائی و لسانی پریس کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
شرجیل میمن نے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ سندھ حکومت آزادی صحافت اور اخبارات کے کردار کی معترف ہے۔
انھوں نے کہا اخباری صنعت کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔