Daily Sub News:
2025-09-18@17:26:13 GMT

لاؤس میں دھماکے سے 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

لاؤس میں دھماکے سے 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک

لاؤس میں دھماکے سے 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز

جنوب مشرقی ایشیا کے ملک لاؤس میں دھماکے سے 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے لاؤس نیشنل ریڈیو کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا لاؤس کے صوبے اودا مسائے میں ایک دکان میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چینی قونصل خانے کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد میں 3 چینی شہری شامل ہیں، دھماکے کی وجوہات کی جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ جس دکان میں دھماکا ہوا وہ چینی باشندے چلاتے تھے، تاہم دھماکے کی وجوہات کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افراد ہلاک

پڑھیں:

ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی ضلع میں واقع سندھ اور بلوچستان کی سرحدی حدود پر یارو پٹ کے مقام پر بارودی سرنگ کے 2 دھماکوں میں 3افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔

یارو پٹ کے سرحدی علاقے میں یہ 2 دھماکے ہوئے جن کے باعث مرد، خواتین اور بچے بھی متاثر ہوئے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے علاقے کو محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ صورتحال پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بارودی سرنگ جاں بحق دھماکے ڈیرہ بگٹی زخمی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • چمن سرحد کے قریب پارکنگ میں دھماکا، پانچ افراد جاں بحق
  • چمن بارڈر کے قریب پارکنگ میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق
  • چمن: بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا‘6 افراد ہلاک
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ بگٹی، بارودی سرنگ کے دھماکے، ماں بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق
  • ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، 3 افراد جاں بحق
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
  • کیچ: آئی ای ڈی دھماکا، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید، کلیئرنس آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک