وفاقی وزیر خزانہ سعودی عرب روانہ ‘العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز"میں شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 فروری ۔2025 )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب پہلی اعلی سطحی سالانہ”العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز“میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیںوزیر خزانہ اپنے سعودی ہم منصب محمد الجدان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے قدیم تاریخی شہر العلا میں 16 فروری سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے .
(جاری ہے)
کانفرنس میں مجموعی طور پر 9نشستیں ہوں گی جن میں 200 شرکا اور 36مقررین شریک ہوں گے کانفرنس میں 48ممالک کو مدعو کیا گیا ہے کا نفرنس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی خصوصی شرکت ان پالیسی اقدامات کے تناظر میں ہے جن کی بدولت حالیہ وقتوں میں غیر یقینی اور غیر مستحکم علاقائی اور عالمی ماحول کے باوجود پاکستانی معیشت میں استقلال اور مثبت سازگار تبدیلیاں رونما ہوئیں.
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کانفرنس کے دوران ابھرتی ہوئی پر استقلال منڈیوں کا راستہ کے موضوع پر ایک اعلی سطحی پینل مباحثے میں شریک ہوں گے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا پینل مباحثے کی میزبانی کریں گی مباحثے میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ان کے مصر، برازیل اور ترکیہ کے ہم منصب وزرا شریک ہوں گے. العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیزابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر معیشتوں کی سوچ اور فکر کی بنیاد پر ایک مضبوط اور پائیدار عالمی معیشت کی تعمیر کے لئے ہر سال سعود عرب میں منعقد کی جائے گی العلا شہر میں منعقدہ افتتاحی کانفرنس میں منتخب ملکوں کے وزرائے خزانہ، مرکزی بینکوں کے گورنرز اور پالیسی سازوں کے علاوہ تعلیمی اداروں، بین الاقوامی اداروں اور نجی شعبے کے ماہرین شرکت کر رہے ہیں. کانفرنس میں بدلتی دنیا میں استقلال کی تعمیر اور طاقت بھری اٹھان کے موضوع پر ابھرتی منڈیوں اور ترقی پذیر معیشتوں کی جانب سے خطرات سے نمٹنے اور عالمی معاشی چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کے لیے موزوں معاشی اور مالیاتی پالیسیوں پر بحث کی جائے گی یہ کانفرنس ایسے وقت میں منعقد کی جا رہی ہے جب دنیا گہرے اور مسلسل اقتصادی جھٹکوں، تجارتی تناﺅ، جغرافیائی سیاست اور تنگ مالی حالات سے نبرد آزماہے کانفرنس کی بدولت عالمی راہنماﺅں کو ملکی، علاقائی اور عالمی اقتصادی حالات و واقعات پر بحث و تمحیص اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجوں کے حل کے لیے تبادلہ خیالات کے لیے منفرد پلیٹ فارم دستیاب ہو گا.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محمد اورنگزیب کانفرنس میں اور عالمی کے لیے
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔