سیہون، مزار حضرت لعل شہباز قلندرؒ پر زائرین سے لوٹ مار پر 12 اوقاف ملازمین معطل
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
ویڈیو میں مزار کے اندر کچھ اوقاف کے ملازمین زائرین سے نذرانہ وصول کرتے نظر آ رہے تھے، جس پر عوامی ردعمل سامنے آیا۔ وزیر اوقاف سندھ، ریاض حسین شاہ شیرازی نے واضح کیا کہ مزار پر آنے والے زائرین کو نذرانہ صرف نذرانہ باکس میں ڈالنا چاہیئے اور کسی شخص کو ہاتھ میں پیسے دینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سیہون میں واقع حضرت لعل شہباز قلندر رح کی مزار پر زائرین سے اوقاف کے ملازمین کی جانب سے لوٹ مار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری طور پر نوٹس لے لیا۔ ویڈیو میں نظر آنے والے 12 اوقاف ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے، اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے سیکریٹری اوقاف سندھ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔ ویڈیو میں مزار کے اندر کچھ اوقاف کے ملازمین زائرین سے نذرانہ وصول کرتے نظر آ رہے تھے، جس پر عوامی ردعمل سامنے آیا۔
 
 وزیر اوقاف سندھ، ریاض حسین شاہ شیرازی نے واضح کیا کہ مزار پر آنے والے زائرین کو نذرانہ صرف نذرانہ باکس میں ڈالنا چاہیئے اور کسی شخص کو ہاتھ میں پیسے دینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزار پر اس نوعیت کی لوٹ مار کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس عمل کی سختی سے مخالفت کی جائے گی۔ سیکریٹری اوقاف سندھ نے تصدیق کی کہ متعلقہ 12 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے اور اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اوقاف سندھ
پڑھیں:
ولادت حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کی مناسبت سے مدرسہ امام علی قم میں نشست کا انعقاد
ڈاکٹر سید دانش نقوی نے تمام اساتذۂ کرام اور طلابِ عزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ثقافتی و فکری پروگراموں کے ذریعے ہم نہ صرف دورِ حاضر کے حالات سے باخبر رہ سکتے ہیں، بلکہ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی فکری و عملی راہیں بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس مقام، قم میں مدرسہ امام علی علیہ السلام میں ہفتہ وار ثقافتی نشست منعقد ہوئی۔ نشست میں مدرسہ کے طلبہ، مشرف مدرسہ حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید سلمان نقوی، مدیر مدرسہ، اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی آیت اللہ باقر مقدسی اور حوزۂ علمیہ کے فاضل استاد ڈاکٹر محمد یوسف عابدی نے طلبہ سے خطاب کیا۔ علامہ سید سلمان نقوی نے طلبہ سے دور حاضر کے چیلنجز کے متعلق گفتگو کی۔ اس ہفتہ ولادتِ باسعادت حضرتِ بی بی زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے منعقد ہونیوالی نشست کے آخر میں مسؤلِ امور فرہنگی، ڈاکٹر سید دانش نقوی نے تمام اساتذۂ کرام اور طلابِ عزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ثقافتی و فکری پروگراموں کے ذریعے ہم نہ صرف دورِ حاضر کے حالات سے باخبر رہ سکتے ہیں، بلکہ ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی فکری و عملی راہیں بھی تلاش کر سکتے ہیں۔ پروگرام کا اختتام دعائے امامِ زمان علیہ السلام سے ہوا۔