راولپنڈی:

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی بیوی نے چھڑوا لیا ورنہ ہم نے اسے اور زیادہ مارنا تھا۔
 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ فواد چوہدری بھگوڑا ہے، مجھے تھپڑ مارا، اس سے زیادہ جواب مل گیا اس کو۔ یہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ ہے، بانی نے اس جھگڑے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے فواد چوہدری کا صلح کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹ بول کر گیا ہے، اس سے کوئی صلح نہیں ہوئی۔ میں فواد چوہدری کے خلاف کوئی شکایت پولیس کو نہ ہی پارٹی کو کروں گا۔ میں فواد چوہدری کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔پاکستان میں غیر اعلانیہ مارشل لا ہے۔ ملک میں نظام انصاف ختم ہوچکا ہے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عوام کی امید ختم ہوچکی ہے۔ عوام اور فوج کے درمیان خلیج کی وجہ اسٹیبلشمنٹ ہے۔ عوام میں مایوسی پھیلتی جارہی ہے۔

فواد چوہدری کے ساتھ لڑائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا ہماری پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ ہے۔ان کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں۔فواد چوہدری کو اس کی حرکت سے بڑھ کر جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری ہماری پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔میرا کوئی راضی نامہ  نہیں ہوا فواد چوہدری سے۔ وہ پلاننگ کرکے آیا تھا، جس کے تحت  اس نے مجھ پر حملہ کیا ہے۔میں اس کےخلاف قانونی کارروائی نہیں کروں گا میں اس کو جواب دوں گا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ عزت اس کی خراب ہوتی ہے جس کی کوئی عزت ہو۔جو بے عزت آدمی ہو اس کی کیا عزت ہوگی۔ اس نے جیل آتے ہی میرے اوپر حملہ کیا۔ مجھے تو پتا ہی نہیں تھا کہ وہ حملہ کرے گا۔ اس کے بعد ہم نے 4 گنا زائد حساب برابر کردیا لیکن اس بے عزت آدمی کو 4 گنا زیادہ بھی کردیں اس کی کیا بے عزتی ہونی ہے۔ یہ زندگی بھر ٹاؤٹ رہے ہیں، کس طرح مال کمایا ہے، کس طرح بانی پی ٹی آئی کا نام مس یوزکیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کو یہی تکلیف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام قوم کو دیا اور بتایا کہ اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ ہے پارٹی اور سلمان اکرم راجا کے خلاف ابھی بھی بولتا ہے۔ یہ اپنے چچا کے نام پر پیسے پکڑتا تھا جس کا حامد خان نے اپنی کتاب میں بھی ذکر کیا۔ یہ سول ججز کی ٹرانسفر کے بھی پیسے پکڑتا تھا۔

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کو پوری بات بتائی ہے اور کہا ہے ہم نے چار گنا حساب برابر کرلیا ہے۔ بانی نے کہا اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور اس کی مذمت کی ہے۔ ہم بانی کی کاز کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کسی قسم کی کوئی صلح نہیں  اور اس ٹاؤٹ سے کبھی صلح نہیں کروں گا۔پہلی بات ہے کہ میں ایف آئی ار کا قائل نہیں ہوں، ہم نے اس کو زیادہ مارا ہے۔ میں لعنت بھیجتا ہوں ایسے دو نمبر لوگوں کے خلاف کیا ایف آئی آر کٹاؤں۔ 

شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے جب بدلہ لینا ہوگا اتنی طاقت ہے کہ اس سے براہ راست بدلہ لیں گے۔ جو بندہ پارٹی میں نہیں اس کے خلاف بانی کیا ایکشن لیں گے۔ آپ کو یاد ہے یہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے بھاگا تھا۔ میرے دفتر میں مجھے گرفتار کرنے آئے تھے تو میں آرام سے چلاگیا تھا۔ آج پولیس گرفتار کرے سب سے پہلے چلا جاؤں گا۔ اس کو اندازہ نہیں تھا کہ اس کو بھی مارا جائے گا پھر بھاگا کیسے؟۔ اس کی بیوی آگئی اور چھڑوا لیا نہیں تو ہم نے زیادہ مارنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فواد جھوٹ بولتا ہے بانی نے اس کا ساتھ نہیں دیا کوئی جھگڑا ختم نہیں کرایا نہ میں نے اس ٹاؤٹ کے ساتھ ساری زندگی صلح کرنی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شعیب شاہین نے کہا انہوں نے کہا کہ کہ فواد چوہدری بانی پی ٹی آئی کے خلاف کروں گا سے کوئی تھا کہ

پڑھیں:

کراچی: ڈکیتی میں ملوث میاں بیوی گرفتار

---فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، گلشنِ بہار میں پولیس نے ڈکیتی میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

گلستان جوہر میں ڈکیتی کے دوران دکان مالک کو زخمی کرنیوالا ڈکیت گرفتار

کراچیشاہراہ فیصل پولیس نے مبینہ طورپر گلستان...

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، پرائز بانڈز، مصنوعی زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10 میں بطور کھلاڑی شرکت؛ شعیب ملک نے تنقید پر خاموشی توڑ دی
  • کراچی: ڈکیتی میں ملوث میاں بیوی گرفتار
  • پاکستان کے جواب سے بہت زیادہ مطمئن ہوں، مشاہد حسین
  • شکی مزاج شریکِ حیات کے ساتھ زندگی عذاب
  • پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ابیر گلال کی ریلیز خطرے،بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی۔
  • پہلگام حملے کے بعد فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ پر بھارت میں پابندی کا مطالبہ
  • بھارت کے سوشل میڈیا دہشتگرد گیدڑ بھبکیاں دے رہے ہیں، پہلگام سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، چوہدری پرویز اقبال لوسر
  • غریب کسانوں کا پانی چھین کر چولستان مین کارپوریٹ سیکٹر کو دینا چاہتے ہیں.چوہدری منظور
  • چولستان کینال کو پنجاب کی کون سی نہر کا پانی دیں گے؟ چوہدری منظور
  • پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتا: طلال چوہدری