احمد شہزاد کی رضوان پر تنقید:سہ ملکی سیریز میں شکست غلط فیصلوں کا نتیجہ قرار
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر احمد شہزاد نے کپتان محمد رضوان پر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں غلط فیصلے کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی حکمت عملی کو ناقص قرار دیا ہے۔
گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 242 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جبکہ نیوزی لینڈ نے 45.
میچ کے دوران پاکستانی فیلڈرز نے ٹام لیتھم کے 3اہم کیچز بھی چھوڑ دیے، جس سے میچ کا نتیجہ متاثر ہوا۔
احمد شہزاد نے میچ کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد رضوان کی قیادت پر سخت تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ناقابل فہم تھا، کیونکہ کراچی کی وکٹ رات کے وقت زیادہ موزوں ہوتی ہے اور اس وقت بالرز کو مشکلات پیش آتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹیم کی فیلڈنگ کمزور ہو، کیچز چھوڑے جائیں اور گیند باز اپنی پوری توانائی نہ لگائیں تو جیت ممکن نہیں۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو رہی ہے اور پاکستان کو اپنے پہلے ہی میچ میں نیوزی لینڈ کا سامنا کرنا ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، جہاں قومی ٹیم کو اپنی خامیوں پر قابو پانے کی سخت ضرورت ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محمد رضوان بہانے مت بنائیں، شاہد آفریدی کا مشورہ
لاہور:سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو بہانے بنانے سے گریز کا مشورہ دے دیا۔
لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو جب کپتان بنایا گیا تو انہیں بہانے نہیں بنانے چاہئیں، جب انہوں نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تب کیوں نہیں کہا کہ میرے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، انہیں میڈیا پر ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے حالیہ ناکامیوں کے بعد اپنے بے اختیار ہونے کا شکوہ کیا تھا، جس پر سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انہیں بہانے نہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پی ایس ایل کا آغاز کیا ان کو ہی جاری رہنا چاہیے تھا، کچھ فرنچائز مالی نقصان کا کہہ رہی ہیں مگر کافی فرنچائز مالکان نے فائدہ بھی اٹھایا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں، مجھ سے کام لینا ہے تو گراس روٹ لیول پر کام لیا جائے۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ڈومیسٹک سیزن میں پلیئرز کو غیرملکی لیگز کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، ایک سوال پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شعیب ملک فٹ ہیں اس لیے کھیل رہے ہیں، میں اب نہیں کھیل سکتا۔