پاکستان کے وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
پاکستان کے وزیر خزانہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز
جدہ (سب نیوز )وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے سعودی وزیر خزانہ عزت مآب محمد بن عبداللہ الجدعان سے اعلی سطحی ملاقات کی جس میں پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ مستقبل کے لیے اقتصادی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ ملاقات سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں منعقدہ ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس کے موقع پر ہوئی، سعودی وزیر خزانہ نے وزیر خزانہ پاکستان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔ملاقات میں سعودی وزیر مملکت و رکن کابینہ عزت مآب ڈاکٹر حمد محمد الشیخ بھی شریک تھے جبکہ پاکستان کی جانب سے وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے شرکت کی۔
ملاقات میں اقتصادی تعاون کے فروغ اور مشترکہ خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فریقین نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مالیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور اس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے خزانہ نے بنیادی ڈھانچے، توانائی، ٹیکنالوجی اور مالیات کے شعبوں میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا اور سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی مواقع کی راہ ہموار کرنے کے لیے مسلسل رابطے اور مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ ملاقات پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ دوستانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کے تسلسل کی عکاس تھی جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے امکانات روشن کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اقتصادی تعاون کے کے فروغ
پڑھیں:
امریکا کے ساتھ معاہدے سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا؟
پاکستان اور ریاست ہائے متحدہ امریکا نے باہمی تجارت کو فروغ دینے، منڈیوں تک رسائی بڑھانے، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے ایک تاریخی تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یہ معاہدہ آج واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے سفیر جیمیسن گریر کے درمیان ملاقات کے دوران طے پایا۔
اس موقع پر پاکستان کے سیکریٹری تجارت جواد پال اور امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اہم معاہدے کا اعلان ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔
معاہدے کی اہم خصوصیات:پاکستانی برآمدات پر امریکی درآمدی محصولات میں نمایاں کمی کی جائے گی۔
توانائی، معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا۔
امریکی ریاستوں کی سطح پر بھی اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستان کی امریکی منڈیوں تک رسائی میں اضافہ اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں ممکنہ اضافہ ہوگا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی روابط کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو گہرا کرنا، سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولنا، اور دوطرفہ اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک امریکا تجارتی معاہدہ