Al Qamar Online:
2025-07-26@14:19:15 GMT

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر

اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ بحری مشق نسیم البحر پندرہ  شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے مظاہرے کے ساتھ اختتام  پذیر ہو گئی ہے ۔اختتامی تقریب کےمہمان خصوصی کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز تھے ۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ پاک سعودی میری ٹائم مشق کے دوران اینٹی سرفیس ، اینٹی سب میرین وارفیئر اورمربوط سیکیورٹی آپریشنز کئے گئے ۔ دونوں ملکوں کے جہازوں نے زمین سے زمین پر اور فضا میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔بحری مشق پاکستان اور سعودی بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور حربی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ تھی ۔

ہر دو سال بعد منعقد ہونے والی نسیم البحر مشق دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہے ۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

ریاض میں پاکستان انویسٹرز بزنس فورم کی پروقار تقریب

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جولائی 2025ء)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان انویسٹرز بزنس فورم کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی سفیر پاکستان برائے سعودی عرب احمد فاروق تھے۔تقریب میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات، سفارت خانے کے افسران اور دیگر معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی، جب کہ جدہ سے صدر پاکستان انویسٹرز فورم، چوہدری شفقت محمود نے بھی اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق، چیئرمین فورم رانا عبدالروف، وائس چیئرمین خالد محمود راجا، صدر غلام صفدر، صدر انویسٹرز فورم جدہ چوہدری شفقت محمود اور منسٹر برائے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ ڈاکٹر سغفتہ زرین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب میں موجود پاکستانی بزنس کمیونٹی ملک کی معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے، اور اس تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان انویسٹرز بزنس فورم جیسے پلیٹ فارمز کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔تقریب کے دوران پاکستان انویسٹرز بزنس فورم کی جانب سے ایک جدید آن لائن پورٹل کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا گیا، جس کا مقصد پاکستانی کاروباری برادری کو ایک پلیٹ فارم پر لانا، ان کے درمیان روابط مضبوط بنانا اور مختلف سہولیات کو ڈیجیٹل انداز میں فراہم کرنا ہے۔ تقریب کے اختتام پر کمیونٹی کے اُن فعال اراکین کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں جنہوں نے نمایاں خدمات انجام دیں اور فورم کی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان محفوظ اور خوشحال علاقائی ماحول کی تعمیر کا خواہاں ہے، پیچیدہ خطرات کے اس دور میں فوجی تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر
  • ’’مشترکہ امن، خودمختاری اور تعاون کیلئے ہم متحد ہیں‘‘، پاک فوج کی میزبانی میں علاقائی دفاعی سربراہان کی کانفرنس
  • مشترکہ جدت کیلئے ڈیجیٹل روابط کا قیام، وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی چینی وفد سے ملاقات، اے آئی تعاون، اسمارٹ سٹی انوویشن اور میڈ-ٹیک تبادلے کے فروغ پر اتفاق
  • ریاض میں پاکستان انویسٹرز بزنس فورم کی پروقار تقریب
  • جدید ٹیکنالوجی سے لیس پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
  • صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے مشترکہ اقدامات کا عزم
  • صدر مملکت سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن کیلیے مشترکہ اقدامات کا عزم
  • پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز،معاہدے پردستخط  
  • خلیج عمان میں ایرانی ہیلی کاپٹر نے امریکی بحری جہاز کو وارننگ کیوں دی؟
  • چین کا نئے J-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارے نے امریکی بحریہ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی