پاکستان کی جانب سے لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کیلیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی جانب سے لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ،لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 24ویں کھیپ روانہ کر دی گئی۔امدادی کھیپ میں ٹینٹ،ترپال اور گرم خیموں پر مشتمل 60 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ این ڈی ایم اے لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر1 ہزار861 ٹن امدادی سامان بھجوا چکا ہے۔حکومت پاکستان لبنان،فلسطین اور شام کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاکستان و سعودی عرب کی بحری افواج کی میری ٹائم مشق نسیم البحر اختتام پذیر
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اور شام کے کے لیے
پڑھیں:
اسرائیلی ڈرون حملہ: لبنان میں 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
بیروت(نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حملہ ضلع بنت جبیل میں کیا گیا جہاں ایک گاڑی اور موٹرسائیکل کو نشانہ بنایا گیا۔ لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ اس واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق نشانہ بننے والے خاندان کے پاس امریکی شہریت بھی موجود تھی۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائی حزب اللہ کے ایک رکن پر کی گئی تھی، تاہم اس میں شہری بھی جاں بحق ہوئے۔ اسرائیل نے تسلیم کیا ہے کہ شہری جانی نقصان ہوا اور کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
لبنان کے صدر جوزف عون اور اسپیکر نبیح بری نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ نومبر 2024 میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا لیکن اس کے باوجود اسرائیلی کارروائیاں جنوبی اور مشرقی لبنان میں مسلسل جاری ہیں۔
Post Views: 1