قرآن اللہ کا کلام ہے ہدایت و رحمت کا سر چشمہ ہے ، فخر النسا ء
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قرآن اللہ کا کلام ہے ہدایت و رحمت کا سر چشمہ ہے ،قیامت تک آنے والی نسلیں قرآن سے ہدایت حاصل کرتی رہیں گی ،قرآن بندے کو رب تک پہنچانے کا راستہ ہے ،جماعت اسلامی اسی قرآن کی طرف بلاتی ہے ،ان خیالات کا اظہار نائب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ فخر النسا نے جامعۃ الحرمین میں منعقد تقریب تکمیل ناظرہ قرآن و استقبال رمضان کے پروگرام سے کیا ۔علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ قرآن سے تعلق اصل میں اللہ سے تعلق ہے اور جماعت اسلامی لوگوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اللہ کی بندگی کی طرف بلاتی ہے ، رمضان المبارک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع مٹیاری صفیہ شعیب بھٹو کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس کا مہینہ ہے ،اپنی ذات کو قرآن کے مطابق ڈھالنے کا مہینہ ہے ،اللہ ایک بار پھر ہمیں اپنی رحمتیں اور برکتیں سمیٹنے کا موقع دے رہا ہے تو ہمیں اللہ کا مطلوب بندہ بننا ہے۔ اس موقع پر نائب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع مٹیاری حنا جلال ،ارم بھٹو ،زوبیہ بھٹو کے علاوہ علاقے بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں ناظرہ قرآن مکمل کرنے والی طالبات کی خمار پوشی کی گئی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
فلسطین کی صورتحال پرمسلم ممالک اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں(حافظ نعیم )
مسئلہ فلسطین قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے
کشمیر پر امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے،ملی یکجہتی کونسل اجلاس اور قومی مشاورت سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر اپنی خاموشی سے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، ابراہم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی موجودگی میں کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی کیا ضرورت ہے، توہین رسالت کا قانون ختم کر نے اور مجرموں کو بچانے کی سازشوں کے خلاف بھر پور آواز بلند کی جانی چاہیے، حکومت بتائے اس نے ملک سے سود کے خاتمے کے لیے کیا اقدامات کیے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ”قومی مشاورت ” سے خطاب میں کیا۔