کرک میں امن پاسون جرگہ اور ہزاروں افراد کا امن مارچ، ’ڈالری جنگ‘ مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز

کرک(سب نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں امن کے قیام کے لیے نکالی گئی ”امن پاسون“ ریلی میں عوام کا سیلاب امڈ آیا۔ ہزاروں افراد نے اس مارچ میں شرکت کی، جو دو کلومیٹر سے زائد طویل ریلی کی شکل میں نکالی گئی۔ مارچ میں سینکڑوں کاریں اور موٹر سائیکلیں بھی شامل تھیں، جبکہ ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے شہریوں نے ”امن، امن چاہیے“ کے نعرے بلند کیے۔
امن پاسون کے دوران شرکاء نے واضح پیغام دیا کہ کرک کے عوام کسی بھی طرح کی پرتشدد کارروائیوں اور ڈالری جنگ کو مسترد کرتے ہیں۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجدیں، مدارس، بازار اور اسکول خطرے سے دوچار ہیں، اور عوام حکومت سے پُرامن ماحول کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مارچ کا آغاز جیل چوک سے ہوا اور ہزاروں افراد پر مشتمل ریلی سٹی تک پہنچی، جس میں دو اراکینِ قومی اسمبلی، تین میئرز اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔ ریلی میں گاڑیوں کا قافلہ بھی رواں دواں تھا اور شرکاء مسلسل امن کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر مشتاق احمد خان نے کہا کہ فوجی آپریشن مسائل کا حل نہیں بلکہ ان میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کسی بھی جگہ آپریشن نہیں ہونے دیں گے اور اپنے وسائل اور معدنیات پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
انہوں نے جبری گمشدگیوں کو ملک کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمل ماورائے قانون اور آئین کے خلاف ہے۔ شرکاء نے اس موقع پر اپنے حقوق اور امن کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہزاروں افراد امن پاسون

پڑھیں:

جماعت اسلامی بلوچستان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب چل پڑا

جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں لانگ مارچ کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گیا۔ صوبائی امیر کے ہمراہ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور صوبائی قیادت بھی ہمراہ تھی۔  لانگ مارچ کی روانگی کے موقع پر خواتین کارکنان بھی موجود تھیں جنہوں نے لانگ مارچ کو روانہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے سرحد کی بندش اور لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر مولانا ہدایت الرحمان کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

 لانگ مارچ کی روانگی سے قبل مولانا ہدایت الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے لیے یہ لانگ مارچ کیا جا رہا ہے۔ ہم اسلام آباد کے حکمرانوں سے بلوچستان کے موجودہ حالات کا سوال کریں گے۔ ان سے پوچھیں گے کہ بلوچستان کی معدنیات اور ساحل وسائل پر یہاں کے عوام کا کیوں حق نہیں؟

یہ بھی پڑھیے: سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کے عوام کو استعمال کیا، مولانا ہدایت الرحمان

مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ عوام تعلیم، صحت اور روزگار چاہتے ہیں۔ آج کے دن میں ہم بلوچستان سے گزریں گے۔ لورالائی میں جلسہ کیا جائے گا جبکہ کل ڈیرہ غازی خان سے پنجاب میں سفر کا آغاز کریں گے۔ پنجاب کے عوام ہمارے منتظر ہیں۔ ان کے ساتھ مل کر لانگ مارچ کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جماعت اسلامی بلوچستان لانگ مارچ مولانا ہدایت الرحمان

متعلقہ مضامین

  • ہوائی کے جزیروں میں ڈرونز کے ذریعے ہزاروں مچھروں کی ‘بارش’ کیوں برسائی جارہی ہے؟
  • جماعت اسلامی بلوچستان کا لانگ مارچ اسلام آباد کی جانب چل پڑا
  • وزیراعظم ہاؤس میں جرگہ، میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں ضم شدہ اضلاع کا کوٹا بحال
  • وزیراعظم ہاوس میں جرگہ، میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں ضم شدہ اضلاع کا کوٹا بحال
  • پاکستان میں سونے کی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
  • بارش اور سیلاب سے مزید 10 جاں بحق: شاہراہ قراقرم پر ہزاروں افراد پھنس گئے
  • جرگہ کا فیصلہ یا پھر دل کا ۔۔؟
  • مہنگی چینی کی فروخت پر پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، ہزاروں دکانداروں کے خلاف کارروائی
  • دریائے شگر میں بڑھتی طغیانی، ہزاروں کنال اراضی اور آبادی خطرے میں
  • مولانا فضل الرحمان سے گرینڈ قبائلی جرگہ وفد کی ملاقات، فاٹا کی صورتحال سے آگاہ کیا