چیمپئنز ٹرافی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں، چیمپئنز ٹرافی کی خصوصی تقریب آج لاہور شاہی قلعہ میں سجے گی۔ افتتاحی تقریب میں کرکٹ لیجنڈز کی پینل ڈسکشن ہوگی، پی سی بی اور آئی سی سی کے اہم عہدیداران اور دیگر مہمان تقریب میں شریک ہوں گے، گلوکار عاطف اسلم چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ گائیں گے۔ خیال رہے کہ چیمپئنزٹرافی کا آغاز19 فروری کو کراچی میں ہوگا، پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا، کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں میدان سجے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں کراچی میں موجود ہیں جبکہ بنگلادیش اور بھارت کی ٹیمیں دبئی پہنچ گئی ہیں، بھارت کاپہلا میچ 20 فروری کو بنگلادیش سےدبئی میں ہوگا۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر بھارت کے مظالم کا شکار،آزادی وقت کی ضرورت ہے: صدر آصف زرداری کا گلگت بلتستان کی ڈوگرہ راج سے آزادی کی تقریب سے خطاب

 گلگت( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ  مقبوضہ کشمیر   طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار،آزادی وقت کی ضرورت ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق صدر  آصف علی زرداری نےگلگت بلتستان کی ڈوگرہ راج سے آزادی کے جشن  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان نے 1947 میں جہاد کر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، جبکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے۔ آپ کی بہادری کو تاریخ کبھی نہیں بھلا سکتی، 1947 میں آپ نے جہاد کرکے پاکستان میں الحاق کیا، 1947 کی جنگ میں آپ کے 1700 جوان شہید ہوئے۔گلگت بلتستان کو تعلیم اور صحت کی سہولیات ملنی چاہئیں، یہاں ہر وادی میں سکول ہونے چاہئیں، گلگت بلتستان معدنیات سے مالا مال ہیں، یہ پہاڑ آپ کا اور میرا سرمایہ ہیں، یہاں سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے، گلگت بلتستان کو اپنی ایئرلائن بھی ملنی چاہیے۔گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں، گلگت بلتستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

امن و امان کی صورتحال ترجیح ،خیبر پختونخوا کی بہتری کیلیے ہم مل بیٹھنے کو تیار ہیں: گورنر فیصل کریم کنڈی

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کا بازار گرم ہے، بھارت میں کشمیریوں کی نسل کشی انتہا کو پہنچ چکی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے۔

صدر مملکت  نے مزید  کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا مظہر ہے، چین ہمارا دوست اور شراکت دار ملک ہے، سی پیک فیز ٹو کامیابی سے اپنے مراحل طے کررہا ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک مرتبہ ایشیا کپ کی ٹرافی کی ڈیمانڈ کردی
  • ترکیہ کے رنگ میں رنگا پاکستان
  • پنجاب میں قبضہ مافیا، دھوکا دہی اور جعلسازوں کو سخت سزائیں کیلیے قوانین تیار
  • ایئر کراچی جلد اڑان بھرنے کو تیار، افتتاح ہوگیا
  • پنجاب میں 8ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ دوبارہ شروع، حکومتی فیصلہ
  • مقبوضہ کشمیر بھارت کے مظالم کا شکار،آزادی وقت کی ضرورت ہے: صدر آصف زرداری کا گلگت بلتستان کی ڈوگرہ راج سے آزادی کی تقریب سے خطاب
  • کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز
  • پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستانی مندوب
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان