Islam Times:
2025-04-26@03:17:16 GMT

چلاس، ہزاروں ڈیم متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT

مقررین نے واضح کیا کہ وہ ڈیم کی تعمیر کے مخالف نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ اس سے قبل متاثرین نے اتحاد اور تحریک سے پیچھے نہ ہٹنے کے عزم کے طور پر قرآن مجید پر حلف بھی اٹھایا تھا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا

چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا

چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا

چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا

چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا

چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا

چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا

چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا

چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا

چند روز پہلے بھی ہزاروں ڈیم متاثرین سڑکوں پر نکلے تھے اور حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا

اسلام ٹائمز۔ چلاس میں ہزاروں ڈیم متاثرین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم نے 31 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کیلئے "حقوق دو ڈیم بناو " تحریک کا آغاز لانگ مارچ سے کر دیا۔ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کی قیادت کرتے ہوئے علماء دیامر نے تمام قبائل کو اتوار کے روز چلاس میں احتجاجی مظاہرے کی دعوت دی تھی، جس پر لوگ اتوار کے روز ریلیوں کی شکل میں چلاس شہر جمع ہو گئے۔ دس ہزار سے زائد لوگوں پر مشتمل مجمع نے واپڈا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور حقوق دو ڈیم بناو کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔جلسے میں 31 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا، جبکہ مقررین نے واضح کیا کہ وہ ڈیم کی تعمیر کے مخالف نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ اس سے قبل متاثرین نے اتحاد اور تحریک سے پیچھے نہ ہٹنے کے عزم کے طور پر قرآن مجید پر حلف بھی اٹھایا تھا۔.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سونے کی قیمتوں میں پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی

کراچی(کامرس ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 300 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 833 روپے گر کر 2 لاکھ 98 ہزار 950 روپے کا ہو گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 597 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 74 ہزار 47 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت میں 40 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں 35 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ بالترتیب 3 ہزار 497 روپے اور 2 ہزار 998 روپے میں فروخت ہوئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33 ڈالر کی کمی کے ساتھ 3 ہزار 305 ڈالر ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا تھا جبکہ 23 اپریل کو 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت 11 ہزار 700 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 52 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 31 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ ایک ہزار 783 روپے پر آگئی تھی۔
مزیدپڑھیں:جیسا حملہ ہوا ویسا ہی جواب ہوگا، پاکستان بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، خواجہ آصف

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمتوں میں پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی
  • اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن کے باہر مظاہرہ، اندر داخل ہونے کی کوشش: پہلگام واقعہ ’’را‘‘ نے کرایا، مشعال ملک
  • کوئٹہ، مرکزی مسلم لیگ کا بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
  • بھارتی اقدامات کے خلاف اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ
  • سیلاب متاثرین کیلئے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک 200 ملین ڈالرز کی فنانسنگ کر رہا ہے: سید مراد علی شاہ
  • بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے
  • وفاقی اور گلگت بلتستان حکومتیں بارش متاثرین کی فوری امداد، بحالی کیلئے اقدام کریں: بلاول
  • بُک شیلف
  • بری خبر ،مختلف وزارتوں اور محکموں میں ہزاروں سرکاری آسامیاں ختم کر دی گئیں
  • مختلف وزارتوں اور محکموں میں ہزاروں سرکاری آسامیاں ختم