نواز شریف کو ہٹانے کیلئے فضا بنائی گئی، ڈان لیکس چھوٹا سا حصہ تھا، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ میں نے آرمی چیف تقرری میں جنرل باجوہ کی وکالت کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر مسلم لیگ نون نے کہا آپ کی رائے پر جنرل باجوہ کو آرمی چیف بنا رہے ہیں، ڈان لیکس معاملے پر بہت پریشان صدر مسلم لیگ تھے، ان کی بیٹی کا نام بھی ڈان لیکس میں لانے کی کوشش کی۔ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو گھر بھیجنے کیلئے فضا بنائی گئی، ڈان لیکس چھوٹا سا حصہ تھا۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ میں نے آرمی چیف تقرری میں جنرل باجوہ کی وکالت کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے کہا آپ کی رائے پر جنرل باجوہ کو آرمی چیف بنا رہے ہیں، ڈان لیکس معاملے پر نواز شریف بہت پریشان تھے، مریم نواز کا نام بھی ڈان لیکس میں لانے کی کوشش کی گئی، جنرل باجوہ کی ٹویٹ کے بعد اسی شام ان سے ملنے گیا۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے بتایا وزیراعظم نے میری پیٹھ پر چھرا گھونپا، جنرل باجوہ کو غلطی کا احساس ہوا تو مجھے کہا ’ریجیکٹڈ‘ ٹویٹ نہیں کرنی چاہیے تھی، نواز شریف جنرل باجوہ کو ردعمل دینا چاہتے تھے، ان کے سخت ترین ردعمل کو روکنے کے لیے کلثوم بی بی کا سہارا لیا گیا۔ سینیٹر مسلم لیگ نون نے کہا کہ ڈان لیکس ایک بڑے منصوبےکا چھوٹا سا حصہ تھا، جنرل باجوہ تسلیم کرتے ہیں مجھے نواز شریف سے کوئی شکایت نہیں تھی۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو فارغ کرنے کے لیے بڑا پلان بن چکا تھا، نواز شریف کو گھر بھیجنے کے لیے ایک فضا بنائی گئی تھی، اگر ہم سجدہ ریز بھی ہو جاتے تو یہی ہونا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کو نواز شریف کو مسلم لیگ نون عرفان صدیقی ڈان لیکس آرمی چیف نے کہا
پڑھیں:
نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس
—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے میاں اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
علاوہ ازیں سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جس میں فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا اور مہر واجد نے شرکت کی۔
خورشید محمود قصوری، حافظ فرحت عباس، فیصل ایوب کھوکھر، چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے چوہدری راسخ الہٰی بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔