لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)
لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمٰن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تازہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔
ملزمان کو چھاپا مار کارروائی میں پشت بازار باجوڑ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان رواں ماہ لیبیا میں ہونے والے کشتی حادثے میں ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14 متاثرین جاں بحق ہو گئے تھے۔ ملزمان نے شہزاد حسین نامی شہری کو یورپ بھجوانے کے لیے 37 لاکھ روپے ہتھیائے جب کہ دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متعدد متاثرین سے بھاری رقوم وصول کیں۔
ملزمان کے دیگر ساتھی واجد علی اور شاہ فیصل اٹلی سے گینگ کو آپریٹ کر رہے تھے۔ کشتی حادثے میں متاثرہ شہری کی موت واقع ہوئی تھی۔
ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فون بھی برآمد کرلے گئے ہیں، جن میں سے ویڈیوز، تصاویر، میسیجز اور بینک ٹرانزیکشنز بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ حکام نے ملزمان کے زیر استعمال 3 بینک اکاونٹس منجمد کروا دیے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق لیبیا میں متاثرین کو سیف ہاؤسز میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے۔ ملزمان نے بعد ازاں دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوانے کی کوشش کی جو کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔
ملزمان کو گرفتار کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کوہاٹ زون کا کہنا ہے کہ کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انٹیلی جنس بنیادوں پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کشتی حادثے میں ملوث لیبیا کشتی
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کی کارروائی: 380 ملزمان گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات اور غیر قانونی اسلحہ برآمد
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں آئی ہیں۔
آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران منشیات فروشوں ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور سنگین…
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 17, 2025
پولیس کے مطابق منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 213 اشتہاری مجرمان سمیت مجموعی طور پر 380 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی، خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے 18 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 19 کلوگرام آئس، 2 کلوگرام چرس اور 108 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 108 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے، جن کے قبضے سے 95 مختلف بور کے پستول، 15 گن معہ ایمونیشن اور 13 خنجر برآمد ہوئے۔
اسی دوران سنگین جرائم میں ملوث 213 اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران متعدد ٹارگیٹڈ آپریشنز کیے گئے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے شف شف سے بزرگ باباجی کا علاج کردیا، ویڈیو وائرل
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے اور خصوصی پولیس ٹیمیں منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق منشیات اور غیر قانونی اسلحہ