پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے: نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سابق وزیر اعظم نواز شریف—فائل فوٹو
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے۔
ن لیگ کے قائد نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکانِ پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔
ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی، بہاولنگر ڈویژن کے ایم پی ایز نے ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائدِ مسلم لیگ ن نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹری سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا، بدتہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کو سیاست بنا دیا گیا۔
نواز شریف کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہو گی۔
سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی تبدیلی کی سوغاتیں تھیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلا کر خوش حال بنانا ہے، جو وعدے کیے تھے اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ آج عوام کو پورے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
ارکانِ اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف وعدوں کی تکمیل اور وطن سے وفا کے نام ہیں، ان دونوں رہنماؤں نے ذاتی تکالیف بھلا کر ہمیشہ پاکستان اور عوام کی تکلیفیں دور کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چپے چپے پر نواز شریف اور شہباز شریف کی ترقی کے نشان موجود ہیں، وزیرِ اعظم نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے شہباز اسپیڈ سے کام کیا ہے، ان کی ذاتی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا اور ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا۔
ارکانِ اسمبلی کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے نواز شریف اور شہباز شریف کے دور کی یاد تازہ کر دی ہے، ہمیں فخر ہے کہ اپنی وزیرِ اعلیٰ پر پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ کے طور پر مریم نواز کی عوامی خدمت کا ہر طرف اعتراف ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بے مثال سیاسی جدوجہد کے بعد عوامی خدمت میں بھی مریم نواز نے اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا، ان جیسی عوامی خدمت کا تقاضہ آج ہر صوبے میں ہو رہا ہے۔
ارکانِ پنجاب اسمبلی نے چولستان میں گرین پاکستان منصوبے کے انقلابی پروگرام کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جدید مشینری، وسائل اور ایک چھت تلے تمام سہولتوں کی فراہمی سے زرعی انقلاب برپا ہو رہا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کی خدمت کا مشن چیلنج سمجھ کر سنبھالا، قیادت اور جماعت کا شکریہ کہ مجھے یہ ذمے داری دی۔
اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز شریف اور کا کہنا ہے کہ شہباز شریف مریم نواز کرتے ہوئے نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب
پنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کہتی ہیں پنجاب میں اب کسی غریب اورکمزورکی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا،نئےپراپرٹی آرڈیننس کی منظوری سےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےقبضہ مافیاکا مستقل راستہ روک دیا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےاپنےبیان میں کہا 40، 40 سال زمینوں پرقبضے کےکیسزعدالتوں میں چلتے تھےلیکن فیصلے نہیں آتےتھے،اب قبضےکےہرکیس کافیصلہ 90 روزمیں ہوگا،مریم نواز پنجاب کےسسٹم کوحقیقت میں ریاست ہوگی،ماں،جیسا ماڈل بنارہی ہیں،پنجاب میں کسی کوغیر قانونی سرگرمیوں،اسلحے کی نمائش اورخوف ہراس پھیلانےکی اجازت نہیں ہوگی۔
عظمیٰ بخاری نےکہاکہ پنجاب کےعوام کےحقوق کاتحفظ اورکاروبارکےلئےسازگار ماحول فراہم کرنامریم نواز کی پہلی ترجیح ہے،پنجاب میں ترقی اورگورننس کاجوٹرینڈ مریم نوازنےمتعارف کروایاوہ باقی صوبوں کیلئےرول ماڈل بن چکاہے،مریم نوازپنجاب کےعوام کامعیارزندگی بہترسےبہتر بنانے کےلئےروزانہ نئے پروجیکٹ شروع کررہی ہیں،وسائل اورفنڈزکادرست استعمال،میرٹ اورشفافیت پنجاب کے منصوبوں کی پہچان بن چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا پنجاب بدستور سموگ کی لپیٹ میں، گوجرانوالہ آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان محسن نقوی کا اسلام آباد کے دو میگا پراجیکٹس دسمبر کے اوائل میں کھولنے کا اعلان گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے چائنا میڈیا گروپ اور کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے اشتراک سے فکری و ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی تقریب “انڈر اسٹینڈنگ شی زانگ ”... اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بلدیاتی ایکٹ کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ، 27ویں ترمیم کی حمایت کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم