ضلع کرم میں امدادی اشیاء کے قافلے پر فائرنگ، گاڑیوں میں لوٹ مار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز

پشاور: ضلع کرم میں امدادی اشیاء کے قافلے پر ایک بار پھر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار بھی کی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے علاقے اوچت میں حملہ آوروں کی جانب سے 100 گاڑیوں پر مشتمل ٹرکوں کے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق 7 مقامات سے حملہ آوروں نے قافلے پر فائرنگ کی اور گاڑیوں کو لوٹنا شروع کر دیا، اس دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری ردعمل دیا گیا اور لوٹ مار میں ملوث عناصر پر گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جوابی فائرنگ کی گئی۔
لوئر کرم میں حالات کشیدہ ہونے پر قافلے کو ٹل کے مقام پر روک لیا گیا، حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
یاد رہے کہ 100 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے کرم کے لئے روانہ ہوا تھا۔

دوسری جانب ضلع کرم میں کوہاٹ امن معاہدے کے تحت متحارب فریقین کے بنکرز کے خاتمے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم اور اپر کرم میں موجود مورچوں کو مسمار کیا جا رہا ہے تاکہ علاقے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قافلے پر فائرنگ کے قافلے پر کی جانب سے فائرنگ کی لوٹ مار کی گئی

پڑھیں:

کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر 4 میں تنظیم فلور مل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مشتبہ افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے موقع سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کر لیے، زخمی ملزم اور ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے کریمنل ریکارڈ اور گروہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ؛ ایم-8 شاہراہ پر 3 افراد قتل
  • ایران میں عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ، ججز کے کمروں میں فائرنگ، متعدد افراد جاں بحق
  • ہنگو ؛ پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ
  • بنوں میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز پر کواڈ کاپٹر سے حملہ
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • ایف بی آر آفس سے سونے چاندی کی اشیاء سمیت 43 چیزوں میں خرد برد کا انکشاف
  • راولپنڈی، باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ لازمی قرار
  • سو سے زائد عالمی امدادی تنظیموں نے غزہ میں قحط کی صورتحال کو سنگین قرار دے دیا
  • 100 سے زائد عالمی امدادی تنظیموں نے غزہ میں قحط کی صورتحال کو سنگین قرار دے دیا