عالیہ حمزہ نے پنجاب میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری 2025ئ)پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پنجاب میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،صوبے بھر میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے اور کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ،چیف آرگنائزر پنجاب نے ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں کنونشنز منعقد اور احتجاجی مہم چلانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
سینٹرل پنجاب میں 18 فروری کو کنونشن منعقد کرنے کی بھرپور تیاریاں کی جائیں۔چیف آرگنائزر پنجاب نے مہنگائی، پولیس گردی اور دیگر عوامی مسائل پر احتجاجی مہم کے آغاز کی بھی ہدایت کی ہے۔عالیہ حمزہ نے صوبے بھر میں کارکنوں کے ساتھ رابطہ مہم شروع کرنے اور انہیں متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔چیف آرگنائزر پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب میں 19، نارتھ پنجاب 20 اور ویسٹ پنجاب میں 21 فروری کو کنونشن منعقد کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔(جاری ہے)
چیف آرگنائزر کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبے بھرمیں مہنگائی اور دیگر عوامی مسائل کیخلاف احتجاجی پروگرام کو ترتیب دیا جائے ۔پنجاب میں ضلعی اور ڈویژنل سطح پر کنونشنز منعقد کئے جائیں۔واضح رہے کہ چند روزقبل گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ میں نے اگر کسی سے مشاورت کرنی ہے تو وہ کارکن تھے۔ کارکن ہی بتائیں گے کہ کون سا ٹکٹ ہولڈر نکلا تھااور کون سا نہیں۔ میرے کان ،ناک اور آنکھ ہمارے کارکن تھے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بھی اپنے حلقے کی جواب دہ تھی اور میری بھی رپورٹ بنے گی۔اسی طرح ہمارے اپوزیشن لیڈر بھی ایک حلقہ رکھتے تھے اور وہ بھی اپنے حلقے کے جواب دہ تھے۔ ان کی بھی رپورٹ بنے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ خان صاحب کے پاس رپورٹ لے کر جا ﺅںگی۔ ان کو بتاوں گی کہ اس دن کون سا ٹکٹ ہولڈر عوام کے ساتھ کھڑا رہاتھا اور کون نہیں۔ اب اکیلے ہمارے کارکن گولیاں نہیں کھائیں گے اور نہ گرفتاریاں دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی فیملی یہ تکلیفیں اٹھا سکتی تھی تو ان سے بڑا کوئی لیڈر نہیںتھا۔اپنی رپورٹ میں ساری تفصیلات بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کرونگی کہ احتجاج کے دن کوئی سالیڈر پارٹی ورکروں کے ساتھ کھڑاتھا ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چیف آرگنائزر ہدایات جاری عالیہ حمزہ پی ٹی آئی کرنے کی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ تشکیل، عمران خان کی ہدایات نظر انداز
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی کابینہ کی تشکیل پر تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے صوبائی کابینہ کے ارکان کی تعداد 5 سے 8 رکھنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ کابینہ سنگل ڈیجٹ سے زیادہ نہ ہو، تاہم کابینہ کی تعداد 13 رکھی گئی ہے کابینہ سے جمعہ کو گورنر کے پی نے حلف لیا۔پارٹی کے ایک ذمہ دار رہنما نے بتایا کہ عمران خان نے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ خان، شہرام ترکئی کے بھائی فیصل ترکئی اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کی واضح ہدایات جاری کی تھیں لیکن عمران خان کی ہدایات کو نظر انداز کیا گیا۔ بانی چیئرمین نے پارٹی کے بعض سینئر اراکین کو کابینہ میں شامل کرنے کی ہدایت کی تھی جنہیں ماضی میں نظر انداز کیا گیا تھا۔صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے کوئی ہدایات جاری نہیں کی تھیں بلکہ انھوں نے پیغام بھجوایا تھا کہ کابینہ مختصر رکھی جائے اور سہیل آفریدی اپنی کابینہ کا خود انتخاب کریں۔انھوں نے کہا کہ کابینہ میں کسی بھی وقت ردوبدل ہو سکتا ہے، عمران خان جس کو چاہیں کابینہ می شامل کر سکتے ہیں اور اگر کسی کو نکالنا چاہیں تو کسی بھی وزیر کو فارغ کرسکتے ہیں۔مینا خان نے کہا کہ کابینہ میں سینئر اور تجربہ کار وزراء بھی شامل ہیں جبکہ نوجوانوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔