پشاور:

وحدت امت و استحکام پاکستان کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق آج 17 فروری 2025ء گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا پشاور میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری صاحب کی ہدایت پر گورنر فیصل کریم کنڈی کی میزبانی میں مختلف مذہبی سیاسی جماعتوں کے اس اجتماع میں امت کی وحدت وطن عزیز کے استحکام میں علماء مشائخ اور ہر مکتبہ فکر کے کردار ، صوبوں میں امن کی صورتحال  اور تنازعات کے  ممکنہ حل کی تجاویز زیر غور لائی گئیں۔

اجلاس میں تمام اکابرین اور قائدین نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون اور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی،  اس کے لیے پیغام پاکستان پر عمل درآمد کیا جائے، تمام قیادت حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ دینی سیاسی اور سماجی قیادت کے تعاون اور اشتراک سے ملک بھر میں برداشت امن بھائی چارے کے فروغ کے لیے تمام مکاتب فکر کے لیے یکساں قابل عمل پالیسی بنائی جائے۔

 ملک میں اسلامی اقدار اور شخصیات کی عظمت و تقدیس کے حوالے سے بنائے گئے قوانین پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، سوشل میڈیا پر اُمت مسلمہ اور ریاست مخالف کار فرما عوامل اور فرقہ واریت و نفرت کو ہوا دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اجلاس کے شرکا امت اور ریاست کے مفاد میں اس عظیم کانفرنس کے انعقاد پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ان کی نگرانی میں ایک کمیٹی بنائی جائے جو حکومت کے ساتھ مل کر کرم سمیت تمام تنازعات کو حل کرائے۔

یہ کانفرنس مطالبہ کرتی ہے کہ مشترکہ عقائد توحید ختم نبوت قرآن و سنت پر تمام  مسلمانوں کو متفق ہو کر فقہی مسلکی اختلافات کو ذاتی دائرہ تک رکھا جائے، انک ی بنیاد پر ملک میں انتشار نہ پھیلایا جائے، مختلف مسالک کے علماء کے درمیان مکالمے کو فروغ دیا جائے، عالمی مسائل جیسے فلسطین کشمیر پر متفقہ موقف اپنایا جائے، غزہ کے مسئلہ پر وفاقی حکومت کے موقف کی مکمل تائید کرتے ہیں۔

استحکام پاکستان اور وحدت امت لازم و ملزوم ہے پاکستان میں سیاسی استحکام، بین المسالک ہم آہنگی اورمعاشی ترقی انتہائی ضروری ہے علماء و مشائخ اپنے منبر و محراب کو پاکستان میں استحکام اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں متحرک کریں، ہم یہ حقیقت تسلیم کرتے ہیں کہ جس طرح قیام پاکستان میں تمام مسالک متحد تھے آج ہم عہد کرتے ہیں کہ استحکام پاکستان کے لیے بھی اسی جذبہ کے تحت کام کریں گے۔

آج گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں منعقدہ اس وحدت امت و استحکام پاکستان کانفرنس میں وطن عزیز کے دفاع قیام امن میں افواج پاکستان، پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں اور سویلین شہداء کو سلام عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: استحکام پاکستان کرتے ہیں کے لیے

پڑھیں:

دشمن کو ہماری قومی یکجہتی سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہوگا: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری

تصویر، اسکرین گریب

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست کی۔

اس موقع پر انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو قوم کی کامیابی قرار دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قوم بلا مذہبی امتیاز دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی صورت کھڑی ہو کر فتح یاب ہوتی ہے۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ تاریخ اور قومی نصب العین کی بدولت یک دل اور یک جان ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کا دورہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاكستان ایک امن اور ترقی پسند ملک ہے، بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وطن کے روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کا کردار بہت اہم ہے۔

اس موقع پر طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ’’مشترکہ امن، خودمختاری اور تعاون کیلئے ہم متحد ہیں‘‘، پاک فوج کی میزبانی میں علاقائی دفاعی سربراہان کی کانفرنس
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
  • پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ یک دل اور یک جان ہیں، لیفٹینٹ جنرل احمد شریف
  • پاکستان کا خطے میں استحکام کے لیے کردار قابلِ تعریف، ڈار روبیو ملاقات کے بعد امریکی اعلامیہ جاری
  • دشمن کو ہماری قومی یکجہتی، اتحاد سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی ہو گی: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان امن پسند ملک، دشمن کو ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • دشمن کو ہماری قومی یکجہتی سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہوگا: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
  • پاکستان پرامن اور ترقی پسند ملک ہے، دشمن کو قومی یکجہتی کی وجہ سےمذموم مقاصد میں ہمیشہ مایوسی کا سامنا ہوگا،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
  • ٹیسٹ سیریز؛ انگلینڈ اگلے سال پاکستان کی میزبانی کرے گا
  • نجکاری کمیشن کے تمام فیصلوں کی میں خود نگرانی کروں گا( وزیراعظم)