شیخ رشید احمد کی ہوٹل میں پراٹھے پکاتے ہوئے ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد راولپنڈی میں پراٹھے پکاتے ہوئے نظر آئے ہیں، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے یوٹیوب چینل، انسٹاگرام اور ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ راولپنڈی کے ایک ہوٹل میں پکا لگارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’میں اور آپ ایک ہیں‘، عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان عدالت میں کیا گفتگو ہوئی؟
شیخ رشید کو پراٹھے پکاتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ پیرائے میں اپنی رائے دے رہے ہیں، ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ابھی تو اس نے موچی بازار کے کونے پر ریڑھی پر جو تے والے کے سامنے بیٹھ کر بوٹ پالش والا پوائنٹ بھی چلانا ہے یہ روز ٹی وی پر نواز شریف کی سیاست ختم کرتے تھے۔
ابھی تو اس نے موچی بازار کے کونے پر ریڑھی پر جو تکے والا اس کے سامنے بیٹھ کر بوٹ پالش والا پوائنٹ بھی چلانا ہے
یہ روز ٹی وی پر نواز شریف کی سیاست ختم کرتا تھا pic.
— RAShahzaddk (@RShahzaddk) February 17, 2025
ایک اور صارف نے لکھا کہ نیازی کی نحوست شیخ رشید جیسے بڑے سیاستدان کو اور اس کی سیاست کو لے ڈوبی جو لوگ اب بھی نیازی سے جڑے ہیں وہ شیخ رشید سے عبرت حاصل کریں۔
نیازی کی نحوست شیخ رشید جیسے بڑے سیاستدان کو اور اس کی سیاست کو لے ڈوبی
جو لوگ اب بھی نیازی سے جڑے ہیں وہ شیخ رشید سے عبرت حاصل کریں۔
— Na Kar Yaar ???? نہ کر یار (@MdeensTR) February 17, 2025
ایک اور ایکس صارف نے لکھا کہ عبرت حاصل کرنی چاہیے اس انسان سے، کہاں شین سے میم نکالتے اور روزانہ نئی پیش گوئی کرتا ہوتا تھا ۔ اج در بدر ہو کر زلیل ہو رہا ۔ کیا فائدہ لوٹ مار کے پیسے کا۔
عبرت حاصل کرنی چاہیے اس انسان سے۔
کہاں شین سے میم نکالتے اور روزانہ نئی پیش گوئی کرتا ہوتا تھا ۔ اج در بدر ہو کر زلیل ہو رہا ۔
کیا فائدہ لوٹ مار کے پیسے کا
— naveed ahmed (@naveeda01182637) February 17, 2025
یہ بھی پڑھیں: ناشتہ ریڑھی پر کرتا ہوں پھر بھی گیس کا بل لاکھ روپے آیا، شیخ رشید احمد
ایکس صارف سبین ملک نے لکھا کہ شیخ رشید کی حمایت میں لکھا کہ شیخ صاحب پاکستان میں کیا ہو رہا ہے آپ کو کوئی غم نہ پریشانی،آپ اسی میں خوش ہیں شیخ صاحب پراٹھے بنا رہے ہیں شیخ صاحب سگار پی رہے ہیں شیخ صاحب بارش انجوائے کر رہے ہیں شیخ صاحب کتوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں وغیرہ وغیرہ
شیخ صاحب پاکستان میں کیا ہو رہا ہے آپ کو کوئی غم نہ پریشانی۔آپ اسی میں خوش ہیں شیخ صاحب پراٹھے بنا رہے ہیں شیخ صاحب سگار پی رہے ہیں شیخ صاحب بارش انجوائے کر رہے ہیں شیخ صاحب کتوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں وغیرہ وغیرہ
— Sabeen Malik سبین ملک (@MalikAw87471444) February 17, 2025
صارف شفیق نے لکھا کہ افسوس قوم نے ایک عظیم لیڈر کی قدر نہیں کی، شیخ صاحب کسی اور ملک میں ہوتے تو کسی کے ٹھابے پر پراٹھے نہ لگا رہے ہوتے شیخ صاحب کا اپنا ریسٹورنٹ ہونا تھا، وی آر سوری شیخ صاحب۔
یاد رہے کہ چند دن قبل شیخ رشید احمد راولپنڈی کے ایک ہوٹل میں چاہے بناتے ہوئے بھی دیکھے گئے تھے۔
راولپنڈی:شیخ رشید احمد لال حویلی کے باہر چائے بناتے ہوئے#sheikhrasheed pic.twitter.com/VJQhIiJXTj
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 11, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پراٹھا چائے راولپنڈی سابق وزیرداخلہ شیخ رشید عوامی مسلم لیگ ہوٹلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پراٹھا چائے راولپنڈی سابق وزیرداخلہ عوامی مسلم لیگ ہوٹل رہے ہیں شیخ صاحب نے لکھا کہ کی سیاست ہو رہا
پڑھیں:
ہمت ہے توپکڑ کردکھائو،معروف ٹک ٹاکرکا پنجاب پولیس کو کھلا چیلنج، پستول کے ساتھ ویڈیو وائرل
لاہور (نیوز ٍڈیسک)معروف ٹک ٹاکر ایمل محمود مغل نے ایک نئی متنازعہ ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جس میں وہ اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے کھلے عام قانون کو چیلنج کرتی نظر آ رہی ہیں۔
سائبر کرائم ڈائریکٹوریٹ (CCD) کی جانب سے لاہور میں خطرناک ماضی رکھنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیے جانے کے دوران یہ ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایمل محمود احمد مغل ایک ہینڈ گن کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔ ویڈیو میں وہ پرسکون انداز میں اپنی گود میں پستول رکھ کر بیٹھی ہیں، جو کہ واضح طور پر حکومتی احکامات اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
متعلقہ حکام کے مطابق، یہ عمل نہ صرف CCD کے قواعد کی خلاف ورزی ہے بلکہ پنجاب کے سائبر اور پبلک سیفٹی قوانین کے تحت ایک مجرمانہ جرم بھی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے معاشرے میں خوف، تشدد اور لاقانونیت کو فروغ دیتے ہیں۔ کچھ صارفین نے اس عمل کو آئی جی پنجاب اور CCD کے لیے براہ راست چیلنج قرار دیا، جنہوں نے بارہا تنبیہ کی ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش یا دھونس دھمکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تاحال حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ کارروائی سامنے نہیں آئی، مگر یہ واقعہ ایک بار پھر اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد اور سخت احتساب کے مطالبے کو ہوا دے رہا ہے۔
https://dailymumtaz.com/wp-content/uploads/2025/07/tiktoker.mp4 Post Views: 4