مشترکہ دشمن کیخلاف منظم ہوئے بغیر قوم کو ترقی کی جانب گامزن نہیں کیا جاسکتا، فاروق ستار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
علامہ اطہر مشہدی سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ مسلکی اور لسانی مسائل کو پسِ پشت ڈال کر ہی وطن عزیز میں امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے، یہ شہر اب کسی بھی لسانی یا مسلکی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا اور اِس جانب دھکیلنے والے عناصر کو مل کر بےنقاب کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار سے مرکز بہادر آباد میں جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے جنرل سیکریٹری علامہ اطہر مشہدی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر کراچی سے متعلق مختلف امور و جملہ مسائل پر مفصل گفتگو ہوئی جس میں تعلیم صحت اور کے الیکٹرک کی بدترین کارکردگی جیسے موضوعات سرفہرست تھے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مشترکہ دشمن کے خلاف متحد و منظم ہوئے بغیر شہر اور قوم کو ترقی کی جانب گامزن نہیں کیا جاسکتا، مسلکی اور لسانی مسائل کو پسِ پشت ڈال کر ہی وطن عزیز میں امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے، یہ شہر اب کسی بھی لسانی یا مسلکی تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا اور اِس جانب دھکیلنے والے عناصر کو مل کر بےنقاب کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ انگریزی پڑھ کر نہیں قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے۔
اسلام آباد میں احسن اقبال کی زیرصدارت سول سروسز اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 1973ء کا قانون جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں سول سروسز کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے، سول سروسز کو ایلیٹ کلاس کا ادارہ بنایا گیا ہے، عام شہری کےلیے دروازے بند ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چینی اور ترک اپنی زبانوں پر فخر کرتے ہیں، ہمیں بھی قومی زبان کو اپنانا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر انگریزی کامیابی کی ضمانت ہوتی تو پاکستان آج دنیا کی تیسری بڑی طاقت ہوتا، انگریزی پڑھ کر نہیں، قومی زبان اپنا کر ترقی کی جا سکتی ہے۔