چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
کراچی:نیشنل اسٹیڈیم(نیشنل بینک کرکٹ ارینا)میں بدھ سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایونٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، جس کےانتظامات بھی اپنے اختتامی مراحل میں ہیں۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں کا فلائٹ پاسٹ بھی شامل ہوگا۔
آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق اسٹیڈیم میں تمام تر انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔نیشنل اسٹیڈیم کی پرانی اور نئی عمارتوں کے اطراف میں شیشوں کو مختلف رنگوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے جب کہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام 8 ٹیموں کے کپتانوں کی دیوہیکل تصاویر پر مشتمل خوش آمدید کے بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔ پیر کو پاکستان شاہینز اور جنوبی افریقا کے درمیان وارم اپ میچ کے دوران بھی اسٹیڈیم میں ویلڈنگ سمیت دیگر کاموں کا سلسلہ جاری رہا۔
ترجمان آئی سی سی کے مطابق بدھ کو افتتاحی میچ سے قبل کوئی سرکاری تقریب منعقد نہیں ہوگی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ سے قبل اپنے طور پر پروگرام ترتیب دیا ہے، جس میں پاک فضائیہ کی جانب سے فضائی شو بھی شامل ہوگا۔
چیمپئنز ٹرافی میں شریک 8 میں سے 4 ٹیمیں کراچی میں پہنچ چکی ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے دن بھی اوول گراؤنڈ پر پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ قومی کرکٹرز نے جسمانی ورزشوں کے بعد فیلڈنگ، بالنگ اور بیٹنگ کی مشقوں میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔
گزشتہ روز آرام کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسپنر ابرار احمد نے بھی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ مشقوں میں شرکت کی۔ انجری سے بحال ہونے والے فاسٹ بالر حارث روف نے بھی محتاط انداز میں بولنگ پریکٹس میں حصہ لیا۔
دوسری جانب کراچی میں موجود نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں نے پیر کو آرام کرنے کو ترجیح دی تاہم ان کی جانب سے بھی میچ سے قبل پریکٹس سیشنز کا اہتمام کیا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے 2روز قبل آئی سی سی نے میڈیا نمائندوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کر دیے ہیں۔ رہ جانے والے صحافیوں کو منگل کو ایکریڈیشن کارڈز جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بھارت سے بھی کئی صحافی پاکستان آ رہے ہیں۔ پاکستان ہائی کمشنر نے بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں، جو چیمپئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے کراچی پہنچیں گے۔
نیشنل اسٹیڈیم میں آئی سی سی حکام اور پی سی بی کے ذمے داران نے مل کر تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کی صفائی، روشنیوں کا انتظام، اور سیکورٹی کے سخت اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اسٹیڈیم کے اردگرد ٹریفک کے انتظامات کو بھی بہتر بنایا گیا ہے تاکہ تماشائیوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا، جس کے لیے دونوں ٹیمیں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان ٹیم نے گزشتہ کچھ میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ بھی ایک مضبوط ٹیم کے طور پر سامنے آئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ نہایت دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیشنل اسٹیڈیم چیمپئنز ٹرافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے درمیان کے لیے
پڑھیں:
غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے عرب اور مسلم ممالک کا اجلاس پیر کو ہوگا
غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے عرب اور مسلم ممالک کا اجلاس پیر کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز
غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے عرب اور مسلم ممالک کا اجلاس پیر کو استنبول میں ہوگا۔
پاکستان قطر اردن سعودی عرب انڈونیشیا اورمتحدہ عرب امارات کے وزرائےخارجہ شریک ہونگے،ترک وزیر خارجہ حقان فیدان نےپریس کانفرنس میں بتایاکہ اجلاس میں غزہ ٹاسک فورس اور استحکام فورس کےقیام کے علاوہ اگلے مرحلے میں سیز فائر کو دیر پا بنانے اور غزہ کی تعمیر نو پر بھی بات چیت ہوگی۔
حقان فیدان نےکہا کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل امدادی سرگرمیوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں اب کسی غریب اور کمزور کی زمین پرقبضہ نہیں ہوگا، وزیر اطلاعات پنجاب مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، کبھی تھا نہ کبھی ہوگا، پاکستان طورخم سرحد غیرقانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے 20 روز بعد کھول دی گئی سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک امریکا نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے عمرہ زائرین کیلئے نئی شرط، سعودی حکومت نے پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی وفاق مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کیلئے 27ویں آئینی ترمیم کرے: پنجاب حکومتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم