اسحاق ڈار کا غزہ جنگ کے تباہ کن اثرات پر تشویش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ جنگ کے تباہ کن اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی کے تحفظ اور فلسطینیوں کے حقوق کے لیے مشترکہ سفارتی کوششوں پر زور دیا ہے۔
او آئی سی گروپ کو بریفنگ میں اسحاق ڈار نے پاکستان کے مسلم امہ کے مشترکہ مفادات کے تحفظ پر زور دیا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے حصول کی حمایت کا اعلان کیا۔
اسحاق ڈار نے لبنان میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مذمت اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ بھی کیا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا، انہوں نے یمن میں انسانی بحران پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی دھمکیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جوہری معاہدے کی بحالی مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے اہم ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، آبادیاتی تبدیلی کی سازشوں کے خلاف مؤثر اقدامات کرے۔
انہوں نے افغانستان سے دہشت گرد حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کےخلاف سخت اقدامات، غیرقانونی افغان باشندوں کی واپسی کی ضرورت ہے۔
اسحاق ڈار نے افغان عوام کے لیے انسانی امداد، منجمد اثاثوں کی بحالی کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کےخلاف او آئی سی گروپ اقوام متحدہ میں مؤثر حکمت عملی اپنائے، اس کے لیے خصوصی ایلچی کی فوری تقرری اور ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تشویش کا اظہار اسحاق ڈار نے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔