Jasarat News:
2025-11-04@01:11:14 GMT

پی ایم ای ایکس میں 21.658 بلین روپے کے سودے

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ کاروباری روز میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 21.629 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 51،255 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 12.387 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 2.307 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 2.

075 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.141 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 1.098 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 517.127 ملین روپے،کاپرکے سودوں کی مالیت 429.249 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 200.071 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 191.861 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 139.630 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 71.336 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 43.704 ملین روپے، ایلومینم کے سودوں کی مالیت 14.314 ملین روپے اور برینٹ کے سودوں کی مالیت 13.552 ملین روپے رہی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے سودوں کی مالیت ملین روپے بلین روپے

پڑھیں:

انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

راولپنڈی:

ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن  کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 12لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 108.61کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

نارتھ ناظم آباد کراچی میں واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 36 کلو چرس برآمد  کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دیگر کارروائیاں*

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے سامان میں  آٹا گوندھنے والی مشین سے منشیات برآمد  برآمد کی گئی، جس میں 1.726کلو آئس اور 0.218 کلوگرام وزنی 480 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

گلبرگ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں دبئی بھیجے جانے والے پارسل میں جوتوں میں چھپائی گئی 70 گرام چرس برآمد  ہوئی۔ اُدھر سہراب گوٹھ کراچی میں بس ٹرمینل کے قریب گاڑی سے 45.6 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 25 کلو افیون برآمد  کرلی گئی اور 2ملزمان  کو گرفتار  کرلیا گیا۔

تمام  کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تنزانیہ کی صدر  نے دوسری مدت کیلیے حلف اٹھا لیا، ملک بھر میں انٹرنیٹ بند، احتجاج جاری
  • امبانی گروپ کی 85 کروڑ ڈالر مالیت کی جائیدادیں منجمد
  • تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا انکشاف
  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • پاکستان میں ہیلتھ کا بجٹ گیارہ سو 56 بلین روپے ہے، سید مصطفی کمال
  • بلو اسکائی کے صارفین 40 ملین سے تجاوز، نیا فیچر ’ڈس لائک‘ متعارف
  • 20 برس کی محنت، مصر میں اربوں ڈالر کی مالیت سے فرعونی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیم کھل گیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • بھارتی نژاد بینکم برہم بھٹ پر 500 ملین ڈالر کے فراڈ کا الزام، جعلی ایمیلز سے اداروں کو کیسے لوٹا؟