پاکستان سے ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے، انوارالحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
وزیراعظم آزادکشمیر نے ایک نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہمیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے ایک قدم آگے جانا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان سے رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے۔ ہم پیدائشی پاکستانی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے ایک نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں کہا تحریک آزادی کشمیر پر ہمارا دوٹوک بیانیہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فقط پانی ہی نہیں جان اور لہو سمیت سب کچھ مملکت خداداد پاکستان پر قربان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے ایک قدم آگے جانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کہتا ہے کہ ہنود و یہود کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں بھی حق دفاع کی بات کی گئی ہے۔ ہم بھارتی بربریت کو روکنے کے لیے جہادی کلچر کا سہارا لینا پڑا تو جہاد کا راستہ اپنائیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بھارتی مظالم کا سلسلہ نہ رکا تو آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو مقبوضہ کشمیر کی مائوں، بہنوں کے تحفظ کیلئے خونی لکیر کو پار کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، غیر سیاسی سوچ اور سازش کی وجہ سے کشمیر میں سیاسی ویکیوم پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر کی صحیح معنوں میں نمائندگی کر سکتی ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکرگزار ہوں، کشمیر کے عوام سے وعدہ ہے کبھی اۃن کو مایوس نہیں کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے، کشمیر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے، ہماری جماعت آزاد کشمیر میں حکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئی ہے۔