کراچی، تین تلوار کے قریب شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار کے قریب شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر تقریباً تین گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شاپنگ سینٹر میں بیڈ شیٹس اور کپڑوں کی دکانیں موجود ہیں، فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
جیو نیوز کا کہنا ہے کہ شاپنگ سینٹر کے دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت سامان باہر نکال کر رکھ رہے ہیں تاکہ اسے جلنے سے بچایا جاسکے۔
شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں کی جاسکی ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جائے وقوعہ کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کردیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے کے لیے بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شاپنگ سینٹر میں
پڑھیں:
خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جو مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبیبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ جس میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ بیان کے مطابق "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔