مہوش حیات شاندار اداکاری کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری کے بعد اب موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔
ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے بتایا کہ جلد ہی ان کے دو نئے گانے ریلیز کیے جائیں گے جس میں سے ایک بھارتی معروف پاپ گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ ہوگا۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اب موسیقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور اُمید کرتی ہیں کہ مداحوں کو ان کے گانے پسند آئیں گے۔
View this post on InstagramA post shared by Yo Yo Honey Singh (@yoyohoneysingh)
مہوش حیات نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی ایک فلم مکمل کر چکی ہیں جو کہ عید الا الضحیٰ پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی تاہم اداکارہ نے فلم کا نام ظاہر نہیں کیا۔
یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل اداکارہ مہوش حیات نے کہا تھا کہ وہ اب شادی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے لگیں ہیں تاہم اب تک انہیں جیون ساتھی نہیں مل سکا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Yousaf Salli (@yousaf_salahuddin)
واضح رہے کہ اب سے کچھ دن قبل مہوش حیات بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے گانے میں ان کے ساتھ بطور اداکارہ پرفارم کرتی نظر آئیں تھیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مہوش حیات
پڑھیں:
پہلگام واقعے کے بعد فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ کے گانے یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیے گئے
پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد پاکستانی اداکار فواد خان اور وانی کپور کی نو مئی کو ریلیز ہونے والی رومانٹک بالی ووڈ فلم ’عبیر گلال‘ کے گانوں اور ٹیزر کو یوٹیوب اور انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردیا گیا۔
عبیر گلال کے گانے ’خدایا عشق‘ اور ’انگریزی رنگ رسیا‘ کو فلم کے پروڈکشن ہاؤس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا تھا تاہم انتہا پسند ہندوؤں کی شدید مخالفت کے بعد اب یہ گانے اپنے یوٹیوب چینل سے یہ گانے ہٹا دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’فواد خان کی فلم ریلیز نہیں ہونی چاہیے‘، پہلگام حملے کے بعد بھارت میں پاکستانی فنکار کے خلاف احتجاج
فلم عبیر گلال کی ریلیز پر 9 مئی 2025 کو ریلیز ہونی تھی لیکن اب اس کی نمائش کھٹائی میں پڑتی نظر آتی ہے۔
پہلگام حملے سے قبل بھارتی فلم انڈسٹری کے فنکاروں کی تنظیم ’فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز‘ نے 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں اور تکنیکی عملے کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فلم بائیکاٹ کا خطرہ، پہلگام حملے پر فواد خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا
پہلگام حملے کے بعد اس تنظیم نے اپنی ہدایت کو دوبارہ جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا چونکہ ہمیں حال ہی میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ بننے والی فلم ’عبیر گلال‘ کے بارے میں معلوم ہوا ہے لہذا ’فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز‘ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ ہر قسم کی شراکت پر مکمل پابندی کا اعلان کرتی ہے چاہے وہ بھارت میں ہو یا دنیا کے کسی بھی حصے میں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر ہماری تنظیم یا اس سے منسلک کسی یونین جیسے کہ اداکار، ہدایتکار، تکنیکی ماہرین یا پروڈیوسرز نے کسی پاکستانی فرد کے ساتھ تعاون کیا، تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ہم اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ فلم ’عبیر گلال‘ بھارت میں ریلیز نہ ہو‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان انڈیا پہلگام واقعہ عبیر گلال فواد خان وانی کپور