حمزہ علی عباسی کی نکاح پڑھانے کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پاکستان شوبز کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس میں وہ شادی کی تقریب میں ایک جوڑے کا نکاح پڑھاتے نظر آئے۔
حمزہ علی عباسی نے نکاح پڑھایا اور دولہا کی جانب سے حق مہر کی رقم کا بھی اعلان کیا۔ اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
نکاح پڑھانے کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں اور کچھ صارفین حمزہ علی عباسی کو مزاحیہ انداز میں مولانا حمزہ علی عباسی کہہ رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)
کچھ سوشل میڈیا صارفین اداکار کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ لوگوں کو بنیادی مذہبی فرائض خود ادا کرنے چاہئیں۔
جبکہ کچھ صارفین ان پر تنقید کرتے ہوئے بھی کہہ رہے ہیں کہ اداکاروں کو نکاح کے عمل کے آداب اور حساسیت کا علم نہیں ہے، اس لیے انہیں یہ کام نہیں کرنا چاہیے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’اتنا ہینڈسم مولوی، میرا بھی نکاح پڑھا دو‘۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حمزہ علی عباسی سوشل میڈیا
پڑھیں:
بچی کے لالی پاپ نے ڈاکو کو بدل دیا؟ حقیقت جان کر سب حیران
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو نے ڈکیتی ترک کردی اور پیسے لوٹا کر واپس چلا گیا۔
تاہم تحقیقات اور ریورس سرچ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو ایک ڈرامائی/اسکرپٹڈ ریکارڈنگ ہے، جسے کانٹینٹ کریئٹرز نے سوشل میڈیا ریچ اور انگیجمنٹ بڑھانے کے لیے تیار کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو کا دل پگھل گیا، بغیر ڈکیتی کیے واپس
فیکٹ چیک پوائنٹس:
ویڈیو میں اداکاری کے واضح اشارے موجود ہیں۔ ڈکیتی کا منظر، کرداروں کا ردعمل اور کیمرہ اینگل سب اسکرپٹڈ لگتے ہیں۔ کسی مستند خبر، تھانے یا سرکاری ریکارڈ میں اس ڈکیتی یا واقعے کی کوئی تصدیق موجود نہیں۔ یہ ویڈیو کسی حقیقی واردات سے متعلق نہیں بلکہ ڈرامائی مواد کے طور پر بنائی گئی ہے۔ کئی صارفین نے بھی تبصرے میں اسے ’’ایکٹنگ‘‘ اور ’’شوٹنگ سین‘‘ قرار دیا ہے۔یہ ویڈیو حقیقی واقعہ نہیں بلکہ منظم انداز میں بنائی گئی ایک ڈرامائی ویڈیو ہے جس کا مقصد سوشل میڈیا پر ویوز اور ریچ بڑھانا ہے۔