سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کا شور شرابہ، ڈپٹی چیئرمین سے استعفی اور گیلانی کی واپسی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین اور اپوزیشن کے درمیان جھگڑا آج بھی جاری رہا، اپوزیشن نے ڈائس کا گھیراؤ کیا، ڈپٹی چیئرمین کے استعفی اور گیلانی کو واپس کرو کے نعرے لگائے۔قائم مقام چئیرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوا۔ قائم مقام چئیرمین سینیٹ نے گزشتہ روز کے واقعہ پر وضاحت اور رولنگ دی۔
سیدال خان ناصر نے کہا کہ کل کے کیے گئے اشاروں کا مطلب کسی کی دل آزاری نہیں تھا، قائم مقام چئیرمین نے اپنے الفاظ کارروائی سے حذف کرا دئیے۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ اپوزیشن کے 3 ممبران نے غلط باتیں کیں، 3 ممبران کی رکنیت معطل کرسکتا ہوں لیکن نہیں کروں گا، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو موخر کرتاہوں، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل آرٹیکل 74 سے اختلاف رکھتا ہے، جب تک بل پر قانونی آئینی معاملہ طے نہیں ہوتا تب تک بل موخر ہوگا۔
شبلی فراز نے کہا کہ رولز کے مطابق آپ کو ووٹنگ کا نتیجہ بتانا ہے۔ شبلی فراز نے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے استعفی کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ آپ نے اپوزیشن سینیٹرز کو بھونکنے سے تشبیح دی۔اپوزیشن سینیٹرز نے ایوان میں احتجاج کیا اور اپوزیشن سینیٹرز چئیرمین سینیٹ ڈائس کے قریب پہنچ گئے، انہوں نے ووٹ کو عزت دو، ڈپٹی چئیرمین استعفی دو کے نعرے بازی لگائے۔اس دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے وقفہ سوالات پر کارروائی آگے بڑھانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ وضاحت کرچکا ہوں کسی کی من مانی سے نہیں ہاؤس قانون کے مطابق چلے گا۔اپوزیشن اراکین نے ڈائس کا گھیراؤ جاری رکھا اور مسلسل نعرے بازی کرتے رہے، ارکان نے ’’چئیرمین سینیٹ کو بازیاب کرو، گیلانی کو بازیاب کرو، ڈپٹی چئیرمین استعفی دو، گیلانی کو واپس کرو کے نعرے لگائے۔
وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ اپوزیشن اب واو واو پر آگئی ہے، جنگلی حیات میں چند آوازیں رہ گئی ہیں جو اپوزیشن والوں نے سیکھنی ہے۔ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ اگر تھک گئے ہیں تو سیٹوں پر بیٹھ جائیں، بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔سینیٹر پلوشہ خان نے ملک بھر میں نماز استسقاء کے اہتمام کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ملک میں بارش نہیں ہو رہیں،نماز استسقاء کا اہتمام کیا جائے،نماز استسقاء سے متعلق آفس اقدامات کرے۔بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس 21 فروری 2025ء بروز جمعہ ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چئیرمین سینیٹ ڈپٹی چئیرمین ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ کہا کہ ا
پڑھیں:
نادیہ خان کو فواد خان کے بارے میں عزت سے بات کرنی چاہیے، ثروت گیلانی
اداکارہ ثروت گیلانی نے فواد خان سے متعلق نادیہ خان کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے ساتھی اداکار فواد خان کو بھارت میں فلم کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ ثروت گیلانی نے نادیہ خان کو تلقین کی کہ انہیں اپنے ہی ملک کے اسٹار کے بارے میں اس طرح کی گفتگو نہیں کرنی چاہیے۔
ثروت گیلانی نے کہا کہ نادیہ خان فواد خان پر اس طرح بگڑیں جیسے وہ ان کے گھر کے ملازم ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نادیہ کو فواد کے بارے میں عزت سے بات کرنی چایئے۔
https://www.instagram.com/reel/DLhmPdctCbh/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA==
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری نادیہ خان سے یہ درخواست ہے کہ انہوں نے بھی ماضی میں بہت سی ایسی چیزیں کی ہیں وہ بھولیں نہیں کیونکہ وہ ہم سب کو یاد ہیں۔
ثروت نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھی اداکاروں پر چاہے وہ کوئی بھی ہو، تنقید پاکستان سے ہو یا بھارت سے ہمیں نہیں اچھا لگتا۔