چین کی اینیمشن فلم”نیزہ 2″ کا عالمی باکس آفس 12 ارب یوآن سے تجاوز کر گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
بیجنگ :چین کی اینیمشن فلم”نیزہ 2″ کا عالمی باکس آفس 12.123 بلین یوآن سے تجاوز کر گیا اور عالمی سطح پر فلمی تاریخ کی باکس آفس فہرست میں یہ فلم ٹاپ نو میں شامل ہو گئی۔ ریلیز ہونے کے بعد سے ، فلم “نیزہ 2” نے متعدد “ریکارڈ” قائم کیے ہیں۔ چینی فلمی تاریخ کے باکس آفس میں اسے ٹاپ پر آنے میں صرف 8 دن اور 5 گھنٹے لگے ، یہ فلم عالمی سنگل فلم مارکیٹ کی باکس آفس چیمپئن بن گئی ، اور عالمی اینیمیٹڈ فلم باکس آفس فہرست میں “واحد نان ہالی ووڈ پروڈکشن” کے طور پر دوسرے نمبر پر رہی۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ “نیزہ 2” نے نہ صرف چین میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے بلکہ بیرون ملک مقبولیت بھی حاصل کی ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک کے سینما ہالز میں “نیزہ 2” دیکھنے والے ناظرین کی موجودگی کی شرح 90 فیصد سے زیادہ رہی ہے۔
“نیزہ 2” دنیا بھر میں مقبول کیوں ہے؟ اچھی کہانی بنیادی وجہ ہے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
اسلام آباد:چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔
قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہوگا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا دی جائے گی۔
فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔