سانحہ جامشورو پر بلتستان کی فضاء پانچویں روز بھی سوگوار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
گلگت بلتستان ملک بھر سے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے آنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ان کی قبروں پر ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی کی، بچے تبرکات اور پھول لیکر اپنے ہم عمر کمسن مدح خواں علی کاظم خواجہ مرحوم کی قبر پہنچے تو رقت امیر مناظر دیکھنے میں آئے۔ اسلام ٹائمز۔ جامشورو حادثے کے پانچویں روز بھی بلتستان کی فضاء سوگوار رہی، علی کاظم خواجہ مرحوم کے آبائی گاوں گیول اور سید جان علی شاہ کے گاؤں شگر میں مسلسل مجالس کا سلسلہ جاری رہا، گلگت بلتستان ملک بھر سے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے آنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ان کی قبروں پر ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی کی، بچے تبرکات اور پھول لیکر اپنے ہم عمر کمسن مدح خواں علی کاظم خواجہ مرحوم کی قبر پہنچے تو رقت امیر مناظر دیکھنے میں آئے۔ ہر آنکھ اشک بار ہوئی، علی کاظم خواجہ مرحوم اپنے پیچھے دل دہلانے دینے والی داستانیں چھوڑ گئے۔ بلتستان خصوصاً سکردو اور شگر میں ایام عزا کا سماں ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی کاظم خواجہ مرحوم
پڑھیں:
خیبرپختونخوا: رواں سال خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 اور قتل کے 15کیسز رپورٹ
---فائل فوٹوصوبۂ خیبرپختونخوا میں خواجہ سراؤں پر تشدد اور ان کے قتل کے واقعات تھم نہ سکے، رواں سال کے دوران خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 اور قتل کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں رواں سال خواجہ سراؤں کے قتل کے واقعات مسلسل پیش آ رہے ہیں، 2025ء کے ابتدائی سات ماہ میں اب تک 15 خواجہ سرا قتل ہو چکے ہیں۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق مردان میں 6، پشاور میں 5، چارسدہ میں 3 اور ایبٹ آباد میں خواجہ سرا کے قتل کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔
اس سے متعلق ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ قتل کے ساتھ ساتھ خواجہ سراؤں پر تشدد کے بھی کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سراؤں پر تشدد کے 12 کیسز مختلف اضلاع میں درج کیے گئے ہیں، پشاور میں 6، چارسدہ میں 3، مردان میں 2 اور نوشہرہ میں خواجہ سراؤں پر تشدد کا ایک واقعہ پیش آیا۔
صوابی میں ایک خواجہ سرا کی خودکشی کا واقعہ بھی سامنے آیا ہے، جسے مبینہ طور پر مسلسل ہراسانی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کے خلاف ناقابلِ قبول رویوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کر کے 20 سے زائد ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔