یوٹیلیٹی اسٹورز سے ملازمین کی برطرفی، مذاکرات کا پہلا دور ناکام
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
یوٹیلیٹی اسٹورز سے ملازمین کی برطرفی، مذاکرات کا پہلا دور ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز )ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمیٹی اور ملازمین میں مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہوگیا۔مذاکراتی کمیٹی اور یونینز لیڈران کے مذاکرات ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہوئے، یونینز نے ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کرنے کے آحکامات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کی کمیٹی اور یونین لیڈران کے درمیان مذاکرات کل دوبارہ ہونگے۔
یونین رہنمائوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 27 فروری کو دھرنا اور احتجاج ہوگا، دھرنے میں ملک بھر سے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کاپوریشن میں بڑے پیمانے پر تنظیم نو کا آغاز کرتے ہوئے ایک ہی دن میں 3 ہزارملازمین کو فارغ کر دیا گیا تھا۔
فارغ ہونے والے ملازمین کے احکامات چھٹی والے دن جاری کیے گئے، پہلے مرحلے میں تمام ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بیشتر ملازمین گزشتہ 10 سال سے کارپوریشن میں کام کر رہے تھے، دوسرے مرحلے میں کنٹریکٹ پر تعینات ہزاروں ملازمین بھی فارغ کرنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ 22 جنوری کو وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یوٹیلیٹی اسٹورز
پڑھیں:
وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے کرایہ داری سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ کر دیا، وزارتِ ہاؤسنگ و ورکس نے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو یکم نومبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان وزارت ہاؤسنگ کے مطابق نئی کرایہ داری سیلنگ کی شرحیں فنانس ڈویژن کی مشاورت سے طے کی گئی ہیں، اور اس کا اطلاق وفاقی حکومت کے تمام ملازمین بی ایس-1 تا 22 پر ہو گا۔
ترجمان وزارت ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ اضافے کا اطلاق فی الحال 6 بڑے اسٹیشنز پر کیا گیا ہے، وزارت کے مطابق بڑے شہروں میں بڑھتے ہوئے کرایوں کے پیشِ نظر یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کے لیے قابلِ قدر ریلیف ثابت ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے فیصلے کو ملازمین کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزارت ہاؤسنگ ملازمین کی سہولت اور فلاح کے لیے پُرعزم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں اس وقت17 ہزار 400 سرکاری رہائشی مکانات موجود ہیں جبکہ 43 ہزار سے زائد رجسٹرڈ درخواست گزار سرکاری رہائش کے منتظر ہیں۔