ہیکرز کی جانب سے مختلف براؤزر ایکسٹینشنز پر سائبر حملوں کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کردی۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے 16 عام براوزر ایکسٹینشنز کو ہیک کیا گیا ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹولز اور وی پی این ایکسٹینشنز ہیکرز کا نشانہ بن رہی ہیں۔
ایڈوائزری کے مطابق چیٹ جی پی ٹی، Gemini، چیٹ جی پی ٹی فور، بارڈ اے آئی ایکسٹینشنز شامل ہیں ،وی پی این سٹی، انٹرنیکسٹ وی پی این، فلیکس ویڈیو ریکاڈر اور دیگر ایکسٹینشنز شامل ہیں ۔اس کے علاوہ بل مارکنگ، وائس سروسز ،ریڈنگ موڈز اور آٹومیشن ٹولز سے متعلقہ ایکسٹینشنز خطرے کی زد میں ہیں۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین صرف قابل اعتماد ایکسٹینشنز انسٹال اور استعمال کریں، صارفین ایکسٹینشنز انسٹال کرنے سے پہلے ان کے اختیارات اور ریٹنگز کا بغور جائزہ لیں، صارفین متاثر ایکسٹینشنز استعمال کرنے سے گریز کریں اور معروف متبادل تلاش کریں۔
ایڈوائزری کے مطابق صارفین سیکورٹی خظرات کو کم کرنے کیلئے ایکسٹینشنز کی اجازتوں کو محدود کریں، صارفین ایکسٹینشنز کی باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھیں اور غیر ضروری ایکسٹینشنز ہٹادیں، صارفین مستند اور لائسنس یافتہ اینٹی وائرس انسٹال کریں۔
این ٹی آئی ایس بی کی جانب سے صارفین کو مفت ایکسٹینشنز انسٹال کرتے وقت احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کیلئےٹیم کے چندکھلاڑیوں پر اعتراض ہے لیکن نام نہیں لوں گا: شاہد آفریدی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
وزیر داخلہ کے نوٹس کے باوجود ڈیٹا تاحال بیچا جا رہا
اسلام آباد:وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے باوجود ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس تاحال دھڑلے سے ڈیٹا فروخت کر رہی ہیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ ادارے سائٹس کو بند کروانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز نے 7ستمبر کو ڈیٹا لیک کی خبر نشر کی تھی جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیا تھا۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی 7رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
دوسری جانب، ڈیٹا لیک معاملے کی تفتیش کرنے والی این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کا ڈیٹا بھی ویب سائٹس پر بکنے لگا ہے۔