ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں کا ہونے کا دعویٰ؛ خاتون نے نیا انکشاف کردیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں بننے کی دعویٰ کرنے والی خاتون ایشلے سینٹ کلیئر نے نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیا ہے۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق ایشلے سینٹ کلیئر نے اس انٹرویو کے لیے نمائندے کو اپنے لگژری اپارٹمنٹ میں مدعو کیا تھا۔
متنازع موضوعات پر قلم اُٹھانے والی مصنفہ ایشلے سینٹ کلیئر نے انٹرویو میں بتایا کہ ایلون مسک سے پہلی ملاقات دو سال قبل ہوئی تھی۔
ایشلے نے مزید بتایا کہ ابتدائی جان پہچان ’’ایکس‘‘ پر ہی ہوئی پھر سیٹھ ڈیلن نے مجھے سان فرانسسکو بلا لیا تھا۔
فرانسسکو میں پہلی بار ایلون مسک سے ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات ’’ایکس‘‘ کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی تھی۔
خاتون نے مزید بتایا کہ اس ملاقات کے بعد ہمارے رابطوں میں تیزی آئی اور پھر ایلون مسک نے مجھے رہوڈ آئی لینڈ چلنے کی پیشکش کی۔
ایشلے نے بتایا کہ ہم دونوں محبت کے بندھن میں بندھ گئے اور پھر میں حاملہ ہوگئی جسے چھپانے کے لیے مجھے باقاعدہ مجبور کیا گیا۔
خاتون نے پہلی بار اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ ایلون مسک نے ایک مہنگا اپارٹمنٹ اور سیکیورٹی فراہم کی لیکن پھر ہمارے درمیان دوری ہوگئی۔
نیویارک پوسٹ اخبار نے خاتون کے اس دعوے کو جانچنے کے لیے ان کے ایلون مسک کے مالی دیکھنے والے منیجر کے پیغامات کا جائزہ لیا۔
ان وائس ریکارڈنگ سے ایشلے سینٹ کلیئر کے اس دعوے کی تصدیق ہوتی ہے کہ ایلون مسک نے ان کے مالی اخراجات برداشت کیے تھے۔
خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ میری پوری زندگی اور کیریئر اس فیصلے سے متاثر ہوئی ہے تاہم انھوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ایلون اپنے بچے کو تسلیم کرلیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایلون مسک بتایا کہ خاتون نے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
آئی جی خیبر پختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ آئی جی خیبر پختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔