پی ایم ڈی سی کا خصوصی اجلاس طلب‘ٹیوشن کا معاملہ زیرغور
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
حیدر آباد : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رفیق الحسن کھوکھر دیگر کے ساتھ پی ایم اے ہاﺅس میں پریس کانفرنس کررہے ہیں
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے ایک خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ، جس میں نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی ٹیوشن فیس کامعاملہ ازسرنو زیر غور آئے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم سے متعلق عوامی تشویش کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔پی ایم اینڈ ڈی سی نے مذکورہ تحفظات سے متعلق ایک منظم فیس کا ڈھانچہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تعلیمی شعبے میں شفافیت اور انصاف کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
کونسل کے اجلاس کا مقصد نجی اداروں میں اعلیٰ تعلیمی معیار کو قائم رکھتے ہوئے اضافی فیسوں کو روکنا ہے۔ادارہ اس بات کو یقینی بنانے یکسو ہے کہ معیاری میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم طلبہ کے لیے قابلِ رسائی ممکن رہے۔
اعلیٰ افسران کے مطابق فیسوں کا ضابطہ ایک ایسا اہم قدم ہے جہاں نجی میڈیکل تعلیم میں استطاعت اور توازن برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔
پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق ہنگامی اجلاس میں نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے نمائندوں، تعلیمی ماہرین اور سرکاری حکام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جائے گی تاکہ فیس پالیسی کو حتمی شکل دی جا سکے۔ مزید تفصیلات اور کونسل اجلاس کے حتمی فیصلے کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی ذیلی کمیٹی کی ہدایات کے تحت، تمام نجی میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کو ہدایت کردی دی گئی تھی کہ وہ رواں سیشن 25-2024ءکے طلبہ سے اس وقت تک فیس وصول نہ کریں جب تک کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر نائب وزیرِ اعظم کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی جانب سے نجی میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کی ٹیوشن فیس کا جائزہ لے کر اسے حتمی شکل نہ دیدے۔
تمام کالجز کو ہدایات جاری کردی گئیں تھیں کہ وہ ان احکامات کی تعمیل کریں اور ضروری اقدامات کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ایم
پڑھیں:
روس کا پاکستانی طلباء کیلئے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان
— فائل فوٹوروسی حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام کے آغاز کا اعلان کر دیا۔
اس اسکالر شپ پروگرام کے آغاز کے اعلان کے بعد اب پاکستانی طلباء روس کی معروف یونیورسٹیوں میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں موجود روسی سفارت خانے کے ترجمان ایگور کولیسنیکوف نے ’دی نیوز‘ کو بتایا کہ رشیئن سینٹر فار سائنس اینڈ کلچر پاکستان میں موجود واحد ادارہ ہے جو اسکالرشپ پروگرام کے تحت پاکستانی طلباء کو نامزد کرنے کا مجاز ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ اسکالرشپ ڈگری کی پوری مدت پر محیط ہے اور اس میں ماہانہ وظیفہ بھی شامل ہے یعنی طلباء کو داخلہ اور ٹیوشن فیس نہیں دینی پڑے لیکن سفر اور روز مرہ کے اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔
اس اسکالر شپ پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026ء ہے۔ درخواستیں روسی فیڈریشن کے سرکاری تعلیمی پورٹل کے ذریعے آن لائن قبول کی جا رہی ہیں جہاں ممکنہ امیدواروں کو اپنے پسندیدہ شعبے اور ڈگری کا انتخاب کرکے متعلقہ تعلیمی دستاویزات جمع کروانے ہیں۔
جن طلباء کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا ان کو بعد میں میڈیکل اور فٹنس سرٹیفکیٹ اور ان سرٹیفیکیٹس کا مصدقہ روسی ترجمہ بھی فراہم کرنا ہوگا۔
انتخاب کا عمل تعلیمی قابلیت اور اور معاون محکموں کی جانچ پر مبنی ہوگا۔