پاکستان و آسٹریلیا کے درمیان تجارت پائیدار بنیاد پر بڑھایا جائے
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
فیصل آباد (کامرس رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تجارت کو پائیدار بنیاد پر بڑھانے کیلئے پاک آسٹریلیا بزنس کونسل کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے فیصل آباد کا دورہ کرنے والے پاکستان ا?سٹریلیا بزنس کونسل کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ جی ڈی پی میں فیصل آباد کا حصہ 21 ارب ڈالر جبکہ یہ ملک کی کل ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 50فیصد کا حصہ ڈال رہا ہے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ اس شہر میں 3لاکھ صنعتی یونٹ ہیں جن میں بڑی ٹیکسٹائل ملوں کے علاوہ ڈائننگ اور پراسیسنگ یونٹس بھی شامل ہیں۔ ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے علاوہ اس شہر میں رئیل سٹیٹ، تعلیم، زراعت اور میٹ پراسیسنگ کے شعبے بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت قائم علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں سرمایہ کاری کیلیے سٹیٹ آف دی آرٹ بنیادی ڈھانچے کے علاوہ ٹیکس مراعات اور بزنس دوست ماحول بھی مہیا کیا گیا ہے،آسٹریلیا کے سرمایہ کار یہاں سرمایہ لگا کے بہترین منافع کما سکتے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ 2024 میں 2.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا کے فیصل ا باد کے درمیان پاکستان ا
پڑھیں:
لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب کے وزیر صحت اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اعلان کیا ہے کہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے یہ اعلان پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ساتھ آئندہ تہواروں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
خواجہ سلمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے تمام انتظامات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ہر مذہب اور فرقہ بابا گرو نانک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ننکانہ صاحب آنے کا مقصد سکھ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سکھ یاتریوں کی حفاظت اور بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کو یاتریوں کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے۔ ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز معیاری صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں گے، جب کہ خوراک اور دیگر سہولیات بلاتعطل رہیں گی۔
انہوں نے جشن کے حوالے سے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی بھی تعریف کی۔