پاکستانی ٹیم میں بہترین صلاحیتیں موجود ہے: کین ولیمسن
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے جو بھی کرکٹر فیلڈ پر آتا ہے وہ ورلڈ کلاس ہوتا ہے۔
کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اہم بیٹر کین ولیمسن نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کے ساتھ دو میچز کھیلے ہیں، پاکستانی ٹیم میں بہترین صلاحیتیں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس تجربے کار کھلاڑی موجود ہیں جو کافی عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور کپتان محمد رضوان شاندار کھلاڑی ہیں اور سلمان علی آغا بھی اچھی فارم میں ہیں۔
واضح رہے کہ چمپئینز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہوگا جبکہ اختتام 9 مارچ کو ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند کر دی، جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک موثر ہوگا۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔
ممبئی، احمد آباد، لکھنو، دہلی، امرتسر، گوا، جے پور، چندیگر اور دیگر شہروں سے آپریٹ پروازیں پاکستان سے گزرتی ہیں، ایئر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو، ایئر انڈیا ایکسپریس، آکاسا ایئر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کیلئے دستیاب نہیں، بھارتی ایئر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے، بھارت میں لیز زیر استعمال طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکتے۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہوگا، بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو بھی لاکھوں ڈالر یومیہ کا نقصان ہوگا۔
کینیڈا الیکشن؛ 50 سے زائد پاکستانی بھی میدان میں
مزید :