عمران خان جو سزا بھگت رہے ہیں اس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں، مریم نواز کی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جو سزا بھگت رہے ہیں، اس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہیں، میں نے وزارت اعلیٰ کی کرسی کو اپنی ذات کے لیے استعمال نہیں کیا۔
لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں جدت اور ترقی صرف مسلم لیگ ن کے دور میں آئی، باقی ادوار میں تو صرف دنگا فساد ہوتا رہا۔ گوگی اور پنکی نے تو ماضی میں صرف کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے۔
انہوں نے کہاکہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کبھی کوئی منصوبہ نہیں مانگا، دیگر صوبے زیادہ منصوبے لے جاتے ہیں لیکن مجھے اس کی خوشی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی خدمت کی ایک تاریخ ہے، گرین اور کلین پنجاب کا خواب حقیقت کا روپ دھار چکا ہے، طلبا، بزرگوں اور معذور افراد کے لیے الیکٹرک بسوں میں سفر مفت ہوگا۔
مریم نواز نے کہاکہ الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے سے لے کر 35 روپے تک ہوگا جو تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے کم ہے، اور 27 بسیں کل سے سڑکوں پر موجود ہوں گی۔
انہوں نے کہاکہ اگست میں 500 الیکٹرک بسیں پنجاب میں پہنچ جائیں گی، ہم فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں بنا رہے ہیں، جبکہ چینی کمپنیوں کو بھی دعوت دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ تمام بسوں میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے، جبکہ خواتین کی ہراسمنٹ روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews الیکٹرک بس افتتاح ترقیاتی منصوبے عمران خان پر تنقید مریم نواز وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکٹرک بس افتتاح ترقیاتی منصوبے مریم نواز وزیراعظم شہباز شریف وی نیوز مریم نواز نے کہاکہ کے لیے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرتے ہوئے مقامی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے آسان اور قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کامعدنیات کے خزانے کی سرویلنس مؤثر بنانے کا حکم بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح، کرایہ صرف 20 روپے ہوگا
بریفنگ کے دوران وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ پنک سالٹ کو خام کی بجائے ویلیو ایڈڈ پروڈکٹس کی شکل میں ایکسپورٹ کو ترجیح دی جائے گی۔
راک سالٹ سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے لیے اسپیشل اکنامک زون سمیت قائدآباد میں اسپیشل اکنامک زون کو 10 سال کے لیے ٹیکس فری قرار دینے کی تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ میگا ٹورسٹ منصوبہ کیا ہے؟
بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ قائد آباد اسپیشل اکنامک زون میں بنیادی انفرا اسٹرکچر بھی فراہم کیا جائے گا، چنیوٹ میں 261ملین ٹن آئرن اور کے معدنی ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پلسر گولڈ پروجیکٹ سے 33ہزار کلو گرام سونا حاصل کیاجاسکتا ہے، جس پر عملدرآمد کے لیے صوبائی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے منطوری دے دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئرن پروجیکٹ اسپیشل اکنامک زون انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی پلسر گولڈ پروجیکٹ پنک سالٹ سرویلنس مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ مریم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب ویلیو ایڈڈ پروڈکٹس