کارگل میں بھارتی فوج کے 2 افسر دھماکے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
کارگل کے نزدیک نیوما علاقے میں ایک حادثے میں بھارتی فوج کے دو جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (جے سی اوز) مارے گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مارے گئے بھارتی فوجیوں کی شناخت صوبیدار سنتوش کمار اور نائب صوبیدار سنیل کمار کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دونوں آفیسرز کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔ جہاں انھیں فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔
ترجمان بھارتی فوج نے بتایا کہ یونٹ 71 انجینئر رجمنٹ دونوں آفیسرز ایک واٹر ٹینک پھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اس کے اصل سبب کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔
بھارتی فوج کے شعبے فائر اینڈ فیوری کور نے بیان میں کہا کہ دونوں آفیسرز نے اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی فوج
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں
بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے کے بارہمولہ، کپواڑہ، کٹھوعہ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے بانڈی پورہ اور دیگر اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے آج ضلع بانڈی پورہ کے علاقے کلنار بازی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گئے تھے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ ادھر ادھمپور اور کولگام اضلاع میں آج مسلسل تیسرے روز بھی بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے کے بارہمولہ، کپواڑہ، کٹھوعہ، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔